سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا

ویب ڈیسک  بدھ 29 جون 2022
فوٹو ٹویٹر

فوٹو ٹویٹر

ریاض: سعودی عرب سمیت دیگر خلیجی ممالک میں ذوالحج 1443 ہجری کا چاند نظر آگیا۔

عرب میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ کی ہدایت پر سرکاری کمیٹی اور شہریوں  نے ذوالحج 1443 ہجری کے چاند کو تلاش کیا، سرکاری کمیٹی میں ماہرین بھی شامل تھے۔

بعد ازاں سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے شہادتیں موصول ہونے اور ان کی تصدیق کے بعد عیدالاضحیٰ کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا۔

اعلان کے مطابق مملکت میں یکم ذوالحجۃ 1443 ہجری کا آغاز تیس جون سے ہوگا، اس حساب سے حج کا رکن اعظم وقوفِ عرفہ 8 جولائی بروز جمعہ جبکہ عیدالاضحیٰ 9 جولائی 2023 بروز ہفتے کو منائی جائے گی۔

سعودی حکومت نے حج کی مناسبت سے مملکت میں سرکاری و نجی اداروں میں 8 ذوالحجۃ سے عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔