ایل بی ڈبلیو قرار نہ دینے پر حسن علی خود امپائر کی انگلی بلند کرنے لگے

اسپورٹس ڈیسک  جمعرات 30 جون 2022
انھوں نے ایسا ازرائے مذاق کیا، اس حرکت پر دونوں ہنس بھی رہے تھے۔

انھوں نے ایسا ازرائے مذاق کیا، اس حرکت پر دونوں ہنس بھی رہے تھے۔

 کراچی: فاسٹ بولر حسن علی ایل بی ڈبلیو قرار نہ دینے پر زبردستی امپائر کی انگلی بلند کرنے لگے۔

ٹریننگ کیمپ کے دوران انٹرااسکواڈ میچ میں فاسٹ بولر حسن علی ایل بی ڈبلیو قرار نہ دینے پر زبردستی امپائر کی انگلی بلند کرنے لگے تاہم انھوں نے ایسا ازرائے مذاق کیا۔

پنڈی اسٹیڈیم میں جاری مقابلے میں حسن علی نے سلمان علی آغا کے خلاف ایل بی ڈبلیو اپیل کی مگر امپائر نے کوئی نوٹس نہیں لیا، جس پر وہ تیزی دوڑتے ہوئے میچ آفیشل کے پاس گئے اور زبردستی ان کی انگلی بلند کرنے لگے، اس حرکت پر دونوں ہنس بھی رہے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔