قبلہ ایاز کی بطور رکن بورڈ آف گورنرز برطرفی کا حکم معطل

ویب ڈیسک  جمعرات 30 جون 2022
اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی کے عہدے پر بحال کردیا (فوٹو فائل)

اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی کے عہدے پر بحال کردیا (فوٹو فائل)

 اسلام آباد: عدالت عالیہ نے چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز کی بطور رکن بورڈ آف گورنرز برطرفی کا حکم معطل کرکے عہدے پر بحال کردیا۔

مقدمے کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کی۔ دوران سماعت ڈاکٹر قبلہ ایاز کی جانب سے بیرسٹر عمر اعجاز گیلانی پیش ہوئے اور عدالت کوبتایا کہ قانون میں بورڈ آف گورنرز کی برطرفی کا اختیار صرف صدر مملکت کو ہے۔ دو سالہ مدت منصبی کو قانونی تحفظ حاصل ہے۔

بیرسٹر عمر اعجاز گیلانی نے عدالت کو دلائل دیتے ہوئے بتایا کہ بورڈ آف گورنرز کا کام ہی انتظامیہ کا احتساب کرنا ہے۔ انتظامیہ رکن بورڈ آف گورنرز کو معطل کیسے کر سکتی ہے؟۔  عدالت نے اسلامی یونیورسٹی کے فیصلے کے خلاف ڈاکٹر قبلہ ایاز کی درخواست پر نوٹسز جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 7 جولائی تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر قبلہ ایاز اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی کے بورڈ آف گورنرز کے رکن تھے، جنہیں یونیورسٹی انتظامیہ نے عہدے سے برطرف کردیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔