سندھ میں بارشوں کی پیشگوئی، سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

ویب ڈیسک  جمعرات 30 جون 2022
فوٹو:فائل

فوٹو:فائل

 کراچی: سندھ بھر میں 2 جولائی سے گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی کے باعث صوبے کے تمام سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔

اس حوالے سے ڈی جی صحت سندھ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

طبی عملے کی چھٹیاں 2 تا 5 جولائی منسوخ کر دی گئی، 2 تا 5 جولائی اضافی طبی عملے کو تعینات کیا جائے گا جبکہ ایمبولینس کی 24 گھنٹے فراہمی یقینی بنائی جائیں گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔