- اسلام آباد میں 2 موٹرسائیکلوں کی ٹکر کے بعد دھماکا، 4 افراد زخمی
- پنجاب میں دکانیں رات 9 بجے بند کرنے کی پابندی ختم
- راولپنڈی میں 14 سالہ بچے سے مبینہ زیادتی کرنے والا قاری اور ساتھی گرفتار
- خضدار میں آزادی چوک پر دھماکا، ایک شخص جاں بحق
- گوجرانوالہ میں پاکستانی نژاد کینیڈین خاتون کے قتل کا ڈراپ سین، شوہر قاتل نکلا
- کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش، موسم خوشگوار
- ملتان کے نشتر اسپتال میں غیر ملکی ڈاکٹر نے خودکشی کرلی
- ایشیا کپ 2022: عمان کوالیفائر میچز کی میزبانی کرے گا
- ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری
- بھارت میں ماں اور بیٹا ایک ساتھ پبلک سروس کمیشن کے امتحان میں کامیاب
- الیکشن کمیشن کا ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ اسلام آبادہائیکورٹ میں چیلنج
- پی ٹی آئی کی جانب سے شہباز گل کے متنازع بیان سے لاتعلقی کا اعلان متوقع
- 9 حلقوں میں انتخابات روکنے کی درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس
- معاشی استحکام کیسے ممکن ہے؟
- مہنگائی کی ستائی خاتون خانہ روپڑی، سوشل میڈیا پر وزیراعظم سے دہائی
- ملک سیاسی تصادم کی طرف بڑھ رہا ہے،مائنس ون نہیں آل ہوگا، شیخ رشید
- ڈی آئی خان میں پولیس وین پر بم حملے میں اہلکار زخمی، آپریشن میں 2 دہشتگرد ہلاک
- بیانیہ بنایا جارہا ہے پی ٹی آئی ملک کے لیے خطرہ ہے، اسد عمر
- فنڈنگ کیس؛ اسد قیصر نے ایف آئی اے نوٹس کیخلاف پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
- ایڈمنسٹریٹر کراچی کو ہٹانے سے متعلق درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس
پاکستانیوں کی سخاوت، نرم دلی اور مہمان نوازی بے مثال ہے، جرمن سفیر

جانتا ہوں اسلام آباد کا یہ نظارہ کل صبح سے میں نہ دیکھ پاؤں گا، برن ہارڈ شلاگ ہیک
اسلام آباد: جرمن سفیر برن ہارڈ شلاگ ہیک نے پاکستان میں اپنی تعیناتی کے آخری روز پیغام میں پاکستانیوں کی سخاوت، نرم دلی اور مہمان نوازی کو بے مثال قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہی خوبیاں سچی دوستی کی بنیادی اقدار ہیں۔
برن ہارڈ شلاگ ہیک نے جمعرات کی علی الصبح اسلام آباد میں اپنی تعیناتی کے آخری دن پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے ریکارڈ کیے گئے پیغام میں کہا ہے کہ ’’آج کا دن بہت خاص ہے، جیسا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ میں اپنے سادہ لباس میں صبح سویرے یہاں موجود ہوں، اپنی اس سائیکل پر۔ آج میرا اسلام آباد میں آخری دن ہے‘‘۔
انہوں نے کہا کہ ’’کیوں کہ بطور جرمن سفیر پاکستان میں میرا سفر آج ختم ہو رہا ہے اور میں رات کو جرمنی واپس روانہ ہو جاؤں گا۔ اگر کہا جائے کہ ان تین سالوں میں پاکستان میں میرے لیے سب سے منفرد کیا تھا تو میں بلاجھجک کہوں گا کہ وہ پاکستان کے لوگ ہیں۔آپ جیسے لوگ، جن کی سخاوت، جن کی مہمان نوازی، جن کی نرم دلی واقعتاً بے مثال رہی ہے۔‘‘
Khuda hafiz, dosto! My stay in 🇵🇰 has come to an end. Three years in this wonderful country flew by all too quickly — thanks esp. to the amazing people I met here. For one last time I speak to all of you through this platform, but rest assured 🇵🇰 remains forever in my heart♥️! 👇 pic.twitter.com/9woedUvMKi
— Bernhard Schlagheck (@GermanyinPAK) June 30, 2022
جرمن سفیرنے مزید کہا کہ ’’میں سمجھتا ہوں کہ سچی دوستی کے یہی بنیادی اقدار ہیں۔ بہرطور، میں آپ سب کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، جس اعتماد اور عزم کے ساتھ آپ نے اس دوستی کو بڑھایا ہے، جو ہمارے دونوں ممالک اور لوگوں کے بیچ ہے، اسی کے ساتھ اپنا بہت سارا خیال رکھیے گا۔ میں جانتا ہوں کہ اسلام آباد اور ریڈ زون کا یہ نظارہ کل صبح سے میں نہ دیکھ پاؤں گا‘‘۔
’’میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ پاکستان اور آپ سب، یعنی پاکستان کے لوگ ہمیشہ میری یادوں میں مضبوطی سے جڑے رہیں گے۔ اسی کے ساتھ خدا آپ کا حامی و ناصر ہو اور خدا حافظ‘‘
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔