عمران خان کی فسطائی اور اسپانسرڈ سیاست کا دور ختم ہوگیا شرجیل میمن

تحریک انصاف کے رہنماؤں کو سیاسی طور پر زندہ رہنے کے لیے کوئی دوسرا معقول کام کرنا پڑے ہوگا، صوبائی وزیر


ویب ڈیسک June 30, 2022
پی ٹی آئی رہنما عمران خان کے کتنے اسکینڈلز کا دفاع کریں گے؟، وزیر اطلاعات سندھ

وزیراطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی فسطائی اور اسپانسرڈ سیاست کا دور اب ختم ہوگیا۔

صوبائی وزیر نے پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے رہنماؤں کو سیاسی طور پر زندہ رہنے کے لیے کوئی دوسرا معقول کام کرنا پڑے ہوگا کیوں کہ عمران خان کی فسطائی اور اسپانسرڈ سیاست کا دور اب ختم ہوگیا ہے۔

شرجیل میمن نے اپنے بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی رہنما عمران خان کے کتنے اسکینڈلز کا دفاع کریں گے؟۔ توشہ خانہ کے نئے اسکینڈل کے بعد میری گھڑی میری مرضی والی بات ختم ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے توشہ خانہ سے خریدے بغیر قیمتی گھڑیاں بیچ دیں۔ چوری کا سامان بیچنے اور مالک کو 20 فی صد رقم دینے والاکیا چور نہیں؟۔

وزیر اطلاعات سندھ نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کون ہوتی ہے لوگوں کے سوال کے حق سے انکار کرنے والی؟ یہ پوچھنا لوگوں کا حق ہے کہ قیمتی گھڑی تحفہ دینے والے کے پاس کیسے پہنچی؟ عمران خان کی حرکتوں سے پی ٹی آئی کے رہنماؤں کے سوا پوری قوم شرمندہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے رہنما عمران خان کے اسکینڈلز کا دفاع کرتے رہے تو زندگی بھر کچھ اور نہیں کر سکیں گے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں