ترکی میں کئی فٹ بلندی سے گرنے والا شیرخوار بچہ محفوظ رہا

ویب ڈیسک  جمعرات 30 جون 2022
فوٹو فائل

فوٹو فائل

 انقرہ: ترکی میں کئی فٹ بلندی سے شیرخوار بچہ نیچے آگرا، تاہم خوش قسمتی بچہ نیچے کھڑے راہ گیر کی پشت سے ٹکرانے کے باعث محفوظ رہا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق شیر خوار بچے کے کئی فٹ بلندی سے گرنے کا ہولناک واقعہ ترکی کے شہر اماسیا میں پیش آیا جہاں اچانک ایک راہ گیر کی پشت پر اوپر کوئی چیز آگری۔

ترک شہری نے پیچھے مڑ کر دیکھا تو حیران رہ گیا کہ وہ شیرخوار بچہ تھا جو مبینہ طور پر پہلی منزل کے اپارٹمنٹ کی بالکونی میں کھیل رہا تھا جب وہ پھسل کر “ہینڈریل” سے گر گیا۔

راہ گیرنے کہاکہ میں نے سوچا کہ مجھ پر پھولوں کا ٹوکرا گرا ہے، لیکن جب میں مڑا تو مجھے معلوم ہوا کہ یہ بچہ ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حادثے کے باعث بچے کے بعد منہ تھوڑا سا خون بہا، جسے طبی امداد کیلئے والدہ کے ہمراہ اسپتال منتقل کردیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔