- بچوں اور بچیوں کی تعلیم و تربیت اس ملک کے لیے بہت ضروری ہے، صدر مملکت
- نیدرلینڈز نے پاکستان کیخلاف اسکواڈ کا اعلان کردیا
- اسلام آباد : قائداعظم یونیورسٹی کے ملازم کی تنخواہ نہ ملنے پر دوران تقریب فائرنگ
- پنجاب میں آج سے 16 اگست کے دوران موسلادھار بارش کا امکان
- اسرائیل میں یہودی آبادکاروں کوعبادت گاہ لے جانے والی بس پر فائرنگ
- دیر میں دھماکے سے سیکیورٹی فورس کے دو اہلکار شہید
- راولپنڈی میں گھریلو تنازع پر فائرنگ سے 16 سالہ لڑکی اور والدین قتل
- جشن آزادی کے موقع پر 75 روپے مالیت کے یادگاری نوٹ کا ڈیزائن جاری
- بلوچستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں کیلیے مزید امدادی سامان روانہ
- ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ، دو جوان شہید
- کراچی میں جشن آزاد پر ہوائی فائرنگ، زخمیوں کی تعداد 31 ہوگئی
- وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی مزار اقبال پر حاضری
- یوم آزادی پر اسلام آباد میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی
- بابراعظم کو ایشیاکپ سے قبل بڑا اعزاز ملنے کا اعلان ہوگیا
- وزیراعلیٰ سندھ اور قائم گورنر کی مزار قائد پر حاضری
- پاکستانی کرکٹرز کی ایسوسی ایشن بننی چاہیے
- گرین شرٹس سرد موسم میں ماحول گرمانے کیلیے تیار
- نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ بل 2022 کی منظوری
- طویل القامت14سالہ شنکرکمار اہل علاقہ کی توجہ کا مرکز بند گیا
- سیمنٹ سیکٹر میں اربوں کی جعلی سیلز ٹیکس سپلائیز کا انکشاف
آن لائن کمپیوٹر پروگرامنگ پلیٹ فارم ٹیورنگ نے پاکستان کا رخ کر لیا

ٹیورنگ کمپنی نے سافٹ ویئر انجنیئر اور پروگرامر کی بھرتی کے لیے پاکستان کو بطورِ خاص شامل کرلیا ہے۔ فوٹو: فائل
کراچی: گھر بیٹھے بہترین ڈویلپر کی بھرتی اور امریکی فرم میں ریموٹ ملازمت فراہم کرنے والے مشہور پلیٹ فارم ’ٹیورنگ نے پاکستان کو بطورِ خاص اہمیت دینا شروع کی ہے۔
سافٹ ویئر انجینئرز کیلئے جنوبی ایشیائی ٹیلنٹ پول میں شامل ہونے اور اس خطے کے ڈ یویلپرز کیلئے ملازمت کے یکساں مواقعوں سے فائدہ اٹھانے کا بہترین موقع آچکا ہے کیونکہ ٹیورنگ ایک بین الاقوامی پلیٹ فارم ہے جو دنیا بھر کے سافٹ ویئر یویلپرزکو امریکہ کی فرمز میں اعلیٰ ملازمتوں کے مواقع فراہم کرتا ہے تاکہ وہ گھر بیٹھے کام کر کے اپنے خوابوں کی تکمیل کر سکیں۔
کسی بھی جگہ سے کام کرنے والے ماڈل کا فائدہ اٹھاتے ہوئے،ٹیورنگ کا مقصد اپنے پلیٹ فارم سے منسلک مختلف کمپنیوں کیلئے مختلف ممالک سے کام کرنے والے آجروں کو سہولیات فراہم کرنا ہے۔ 2018 میں اپنے آغاز کے بعد سے ٹیورنگ دنیا بھر میں سے ہزاروں کی تعداد میں سافٹ ویئر انجینئرز کو تین سو سے زائد اعلیٰ میعار کی امریکی کمپنیوں کے ساتھ جوڑ چکا ہے، جن میں جانسن اینڈ جانسن، ڈیل، ڈزنی، کوائن بیس، روی آن، پلوم اور ولیج ایم ڈی شامل ہیں۔
ایک جانب تو ٹیورنگ نے ویب سائٹ پر پاکستان سے وابستہ پیج بھی بنایا ہے اور دوسری جانب ٹیورنگ کے سی ای او اور شریک سربراہ جوناتھن سدھارتھ نے کہا ہے کہ پاکستان میں (سافٹ ویئر) انجنیئر کا بہترین ٹیلنٹ ہے جن کی ٹیکنالوجی کمپنیوں میں بہت قدر کی جاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستان کا بہترین ٹیلنٹ دنیا کی ممتاز کمپنیوں کا حصہ بن چکا ہے۔
ڈیویلپرز کے درمیان سیکھنے کی ترغیب اور ان کی ترقی کے مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے ٹیورنگ نے ایک ایسے پلیٹ فارم کاا ٓغاز کیا جو دنیا کے تمام ڈیویلپرز کو ملازمت کی تیاری، صلاحیتوں میں اضافے، انگریزی، مواصلات اور ذاتی ترقی کے مواقع فراہم کرتا ہے۔ اس کمیونٹی کے مختلف ذیلی باب ہیں جن میں ایشیا پیسیفک,،یوررپ مشرق وسطیٰ اور افریقہ, لاطینی امریکی، اور وومن ان ٹیک شامل ہیں۔ کمیونٹی کی رہنمائی اور مدد کیلئے باقائدگی سے خصوصی پروگرام اور تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔
ٹیورنگ کے مطابق دنیا کے بہترین انجینئرز میں سے چند کا تعلق پاکستان سے بھی ہے۔جو اپنی بے مثال قابلیت سے ملک کی ٹیکنالوجی انڈسٹری کی صلاحیت میں بھرپور اضافہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔