چین سے قرض ملنے کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر 10 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے

بزنس رپورٹر  جمعرات 30 جون 2022
(فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

کراچی: چین سے قرضوں کی وصولی کے بعد زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں  2 ارب ڈالر اضافے  کے بعدسرکاری ذخائر کی مالیت 10ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی)کے اعلامیے کے مطابق 24 جون کو زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 10 ارب 30 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔چائنا ڈیولپمنٹ بینک سے رقوم ملنے اور بیرونی ادائیگیوں کے بعد زرمبادلہ کے سرکاری زخائر میں 2 ارب  7 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا۔

زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 16 ارب 19 کروڑ 56 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 88 کروڑ 66 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔