سپریم کورٹ وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلیے حکم امتناع دے عمران خان

ہمارے 6 ممبران حج ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں موجود ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی


ویب ڈیسک June 30, 2022
—فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سپریم کورٹ سے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلیے حکم امتناع کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے 6 اراکین اسمبلی حج ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین کی زیرصدارت پارٹی رہنماؤں کا اجلاس ہوا، جس میں عدالتی فیصلے پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اجلاس کے بعد پنجاب کے آئینی بحران پر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے پالیسی بیان دیا جس میں انہوں نے عدالتی فیصلے پر پاکستانیوں کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ 'ہم سب کو پتا تھا وزیر اعلی' پنجاب کا الیکشن غیر آئینی تھا، حمزہ شریف کو کوئی حق نہیں تھا اتنی دیر پنجاب کا وزیراعلی' رہنے کا۔

مزید پڑھیں: عہدے آنی جانی چیز ہے اصل کام مخلوق کو راضی کرنا ہے، حمزہ شہباز

انہوں نے کہا کہ 'لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے میں وضاحت نہیں ہے، مجھے خوف ہے کہ اگر عدالتی فیصلے کی وضاحت نہ آئی تو پاکستان میں آٗینی بحران مزید بڑھ جائے گا'۔

عمران خان نے کہا کہ حمزہ شریف کس قانون کے تحت وزیر اعلی' رہ سکتا ہے، ہم اس کی وضاحت لینے سپریم کورٹ جا رہے ہیں اور سپریم کورٹ سے اپیل ہے کہ وہ الیکشن پر حکم امتناع دے کیونکہ ہمارے 6 ممبر حج ادائیگی کے لیے سعودی عرب گئے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی اور ق لیگ کا لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان

انہوں نے مزید کہا کہ حمزہ شہباز کو ہوتے ہوئے الیکشن کیسے فئیر ہوسکتے ہیں، لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے نے ثابت کیا کہ حمزہ شہباز غیر آئینی وزہراعلی تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں