- گجرات میں 14 سالہ گھریلو ملازمہ کے ریپ کا ملزم گرفتاراور اہلیہ فرار
- آئی جی پولیس اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش، شہباز گل پر تشدد کی تردید
- دیوتاؤں کی بھینٹ چڑھائے جانے والا نوجوان موت سے بچ گیا
- ڈپریشن میں مبتلا طلبا کی تعداد میں 135 فی صد اضافہ
- آئی فون صارفین کو سماعت کی حفاظت کے لیے اہم سیٹنگ چیک کرنے کا مشورہ
- ججز کی تقرری کے طریقۂ کار کا ترمیمی بل سینیٹ کی قائمہ کمیٹی سے منظور
- پی ٹی آئی کا ملک گیر 17 جلسوں کا اعلان
- سونے کی فی تولہ قیمت میں 2800 روپے کی کمی
- لاہور میں کم سن گھریلو ملازمہ پر بہیمانہ تشدد کرنے والے میاں بیوی گرفتار
- دوسرا ون ڈے: نیدر لینڈز کے 187 رنز ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری
- ملاکنڈ میں عسکریت پسندی کیخلاف وزیراعلی ہاؤس کے پی کا گھیراؤ کرینگے، سراج الحق
- حکومت کا سونے کی درآمد پر لگی پابندی ہٹانے پر غور
- عمران خان کا کراچی میں ہونے والا جلسہ ملتوی
- حکومت کا لگژری اشیاء کی درآمد پر پابندی ختم کرنے کا اعلان
- یہ 70کی دہائی نہیں کہ پاگل پن میں کوئی کسی جماعت کو تحلیل کرے گا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- سینیٹر الیاس بلور کو نوسربازوں نے ٹھگ لیا
- اعظم سواتی کا کرپٹ لوگوں کے سر قلم کرنے کا مطالبہ
- حادثے میں خاتون کی ہلاکت پر کار سوار پر 63 لاکھ روپے ہرجانہ
- ممنوعہ فنڈنگ کیس، سابق گورنرخیبرپختونخوا ایف آئی اے میں پیش
- ٹوئٹر پر تنقید، سعودی عرب میں خاتون کو 34 سال قید کی سزا
جونئیر لیگ کے مینٹورز کتنا پیسہ کمائیں گے؟

(فوٹو: ایکسپریس نیوز) جاوید میاںداد، شاہد آفریدی، شعیب ملک اور ڈیرن سیمی مینٹوز کے فرائض سرانجام دیں گے
کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) جونئیر لیگ کے مینٹورز پر مہربان ہوگیا، لیگ کے ایمبسڈر جاوید میاں داد سمیت شاہد آفریدی، شعیب ملک اور ڈیرن سیمی کو 50 ہزار ڈالرز (پاکستانی روپوں میں ایک کروڑ روپے) سے زائد دینے کی پیشکش کردی۔
جونئیر لیگ میں مینٹورز کو ادا کی جانے والے فیس کا معاملے پر پی سی بی کے میڈیا ڈائریکٹر سمیع الحسن برنی نے جواب دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاملہ بورڈ اور مینٹورز درمیان رکھنا چاہیے۔
توقع ہے کہ بقیہ مینٹورز کو بھی اپنی متعلقہ ٹیموں کی رہنمائی کے لیے اتنی ہی رقم ادا کی جائے گی جبکہ 2 ہفتوں تک جاری رہنے والے ایونٹ میں صرف مینٹوز 7 کروڑ روپے سے زائد کمائیں گے۔
چیئرمین پی سی بی رمیز راجا کا ڈریم پراجیکٹ پی جے ایل یکم اکتوبر سے شروع ہوگا، جاوید میانداد کو لیگ کا مینٹور مقرر کیا گیا ہے جب کہ شاہد آفریدی، شعیب ملک اور ڈیرن سیمی ٹیمز کو سپورٹ کریں گے۔
مزید پڑھیں: جونئیر لیگ: پاکستان کے بڑے نام ایونٹ میں نظر آئیں گے، چیئرمین پی سی بی
دوسری جانب بورڈ کو ٹی20 ورلڈکپ کے باعث جونیر لیگ کیلئے غیر ملکی مینٹورز کو تلاش کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے، تاہم کرکٹ کے بڑے ناموں کو بطور سرپرست لانے کا فیصلہ لیگ کو تجارتی لحاظ سے زیادہ فائدہ پہنچانا تھا۔
قبل ازیں بدھ کے روز چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے جونئیر لیگ کے مینٹورز کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ لیگ کا اصل مقصد قومی کرکٹ ٹیم کے لیے بیک اپ تیار کرنا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔