- پولر آئس کا پگھلاؤ زمین کی گردش، وقت کی رفتار سست کرنے کا باعث بن رہا ہے، تحقیق
- سندھ میں کتوں کے کاٹنے کی شکایت کیلئے ہیلپ لائن 1093 بحال
- کراچی: ڈکیتی کا جن قابو کرنے کیلیے پولیس کا ایکشن، دو ڈاکو ہلاک اور پانچ زخمی
- کرپٹو کے ارب پتی ‘پوسٹربوائے’ کو صارفین سے 8 ارب ڈالر ہتھیانے پر 25 سال قید
- گٹر میں گرنے والے بچے کی والدہ کا واٹر بورڈ پر 6 کروڑ ہرجانے کا دعویٰ
- کرپٹو کرنسی فراڈ اسکینڈل میں سام بینک مین فرائڈ کو 25 سال قید
- کراچی، تاجر کو قتل کر کے فرار ہونے والی بیوی آشنا سمیت گرفتار
- ججز کے خط کی انکوائری، وفاقی کابینہ کا اجلاس ہفتے کو طلب
- امریکا میں آہنی پل گرنے کا واقعہ، سمندر سے دو لاشیں نکال لی گئیں
- خواجہ سراؤں نے اوباش لڑکوں کے گروہ کے رکن کو پکڑ کر درگت بنادی، ویڈیو وائرل
- پی ٹی آئی نے ججز کے خط پر انکوائری کمیشن کو مسترد کردیا
- عدالتی امور میں ایگزیکٹیو کی مداخلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، فل کورٹ اعلامیہ
- وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
- نوڈیرو ہاؤس عارضی طور پر صدرِ مملکت کی سرکاری رہائش گاہ قرار
- یوٹیوبر شیراز کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات
- حکومت کا بجلی کی پیداواری کمپنیوں کی نجکاری کا فیصلہ
- بونیر میں مسافر گاڑی کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق
- بجلی 2 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا
- حکومت نے 2000 کلومیٹر تک استعمال شدہ گاڑیاں درآمد کرنے کی اجازت دیدی
کراچی میں 100 ملی میٹر تک بارش کی پیش گوئی
کراچی: محکمہ موسمیات نے ہفتے کو شہر میں گرد آلود ہوا، آندھی اور ہلکی بارش کی پیش گوئی کی ہے جب کہ 8 جولائی سے بارشوں کے سبب کراچی اور حیدرآباد میں سیلاب کا خدشہ ظاہر کردیا۔
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ مون سون ہواؤں کا سلسلہ آج جمعہ سے سندھ میں داخل ہوگا اور کل ہفتے تک مون سون سسٹم شہر میں داخل ہونا شروع ہوجائے گا نتیجے میں کل شام کراچی میں گرد آلود ہوائیں اور آندھی چلنے کے قوی امکانات ہیں جبکہ شہر میں ہلکی تا درمیانے درجے کی بارش بھی ہوسکتی ہے۔
سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ تین جولائی کی دوپہر تا پانچ جولائی شہر میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان ہے، کراچی سمیت سندھ کے بڑے شہروں میں نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے، کراچی، حیدرآباد اور دادو میں اربن فلڈنگ کے امکانات ہیں۔
چیف میٹرولوجسٹ نے کہا کہ چھ جولائی کو بھی درمیانے درجے کی بارش ہوسکتی ہے جب کہ آٹھ جولائی سے مون سون کا دوسرا اسپیل بارش برسائے گا، یہ اسپیل بھی 3 تا 4 روز پر محیط ہوگا، ہوا کا کم دباؤ اگر کراچی کے قریب سے گزرا تو شہر میں 60 تا 70 ملی میٹر بارش ہوسکتی ہے لیکن اگر یہ اسپیل کراچی کے اوپر سے گزرا تو 100 ملی میٹر سے زائد بارش کا امکان ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔