بجلی کی عدم فراہمی پراحتجاج، مظاہرین نےکوئٹہ کراچی شاہراہ بلاک کردی

ویب ڈیسک  جمعـء 1 جولائی 2022
بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ سے زراعت کاشعبہ تباہ ہوچکا ہے، مظاہرین

بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ سے زراعت کاشعبہ تباہ ہوچکا ہے، مظاہرین

 کوئٹہ: بجلی کی طویل بندش کے خلاف احتجاج کے دوران مظاہرین نے کوئٹہ کراچی شاہراہ بلاک کردی۔

قلات اورمنگوچر میں زمینداروں  نے بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج کیا۔ مظاہرین نے منگوچرکے مقام پرکوئٹہ کراچی شاہراہ کو بلاک کردیا۔ قومی شاہراہ بند ہونے کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اورمسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ زرعی فیڈرز پر 24 گھنٹوں میں صرف دو گھنٹے بجلی فراہم کی جارہی ہے۔ بجلی نہ ہونے کی وجہ سے زراعت کا شعبہ تباہ ہوچکا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔