متحدہ عرب امارات میں 4 ماہ کے دوران پٹرول کی قیمت میں 100 فیصد اضافہ

ویب ڈیسک  جمعـء 1 جولائی 2022
پٹروک کی قیمت میں 12 اور ڈیزل میں 15 فیصد فی لٹر اضافہ کیا گیا، فوٹو: فائل

پٹروک کی قیمت میں 12 اور ڈیزل میں 15 فیصد فی لٹر اضافہ کیا گیا، فوٹو: فائل

ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات میں 12 فیصد اضافے کے بعد پٹرول کی فی لیٹر قیمت 4.63 درہم ہوگئی جو پاکستانی 257 روپے بنتی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات میں ایک بار پھر پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کردیا گیا۔ اس بار پٹرول کی قیمتوں میں 12 فیصد اور ڈیزل کی قیمت میں 15 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

پٹرول کی فی لیٹر قیمت 4.63 درہم یعنی 257 پاکستانی روپے جب کہ ڈیزل کی قیمت 4.76 درہم یعنی پاکستانی 265 روپے ہو گئی۔

خیال رہے کہ متحدہ عرب مارات میں 4 ماہ کے دوران پٹرولیم مصنوعات میں 100 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

برطانیہ میں بھی ایک لیٹر پٹرول 1.91 پاؤنڈ یعنی پاکستانی 470 روہے کا ہوگیا جب کہ ڈیزل کی قیمت 1.99 پاؤنڈ ہے جو پاکستان کے 489 روپے بنتے ہیں۔

اسی طرح امریکا میں بھی مختلف ریاستوں میں ایوریج 5 ڈالر فی لیٹر کی حساب سے فروخت ہو رہا ہے جو پاکستانی ایک ہزار 22 روپے بنتے ہیں۔

واضح رہے کہ عالمی سطح پر پٹرول کی قیت اس وقت فی بیرل 100 ڈالر ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔