بھارت میں 20 روپے کے چائے کے کپ پر 50 روپے سروس چارجز

ریلوے مسافر کو 20 روپے چائے کے کپ کے 70 روپے دینے پڑے


ویب ڈیسک July 01, 2022
چائے کے ایک کپ کی قیمت 20 روپے ہے، فوٹو: فائل

کراچی: بھارت میں ریلوے انتظامیہ کی جانب سے چائے کا کپ 70 روپے میں دیا جا رہا ہے جب کہ چائے کی ایک پیالی قیمت 20 روپے فی کپ ہے جس پر 50 روپے سروس چارجز ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریلوے نے ایک مسافر سے چائے کے ایک کپ کے 70 روپے وصول کیے جب کہ قیمت 20 روپے ہے۔ یہ معاملہ سوشل میڈیا پر آنے کے بعد سب کی توجہ حاصل کرگیا۔

ٹوئٹر پر ایک صارف نے بھارتی ریلوے کی جانب سے چائے کے بل شیئر کیے جس میں فی کپ قیمت 20 روپے اور سروس چارجز 50 روپے لکھے ہوئے ہیں۔ صارف نے احتجاج کیا کہ 20 روپے کی چائے پر 50 روپے سروس چارجز کہاں کا انصاف ہے۔

دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر بھارتی ریلوے کے خلاف شکایتوں کا انبار لگ گیا اور اس ناانصافی پر ریلوے انتظامیہ کو آڑے ہاتھوں لیا۔

سوشل میڈیا صارفین کے دباؤ پر ریلوے انتظامیہ کو وضاحت پیش کرنا پڑی کہ جو صارفین ٹکٹ بک کرواتے وقت کھانے پینے کی سروس بک نہیں کرواتے انہیں حکومت سبسڈی نہیں دیتی، اس لیے انہیں ہر آڈر پر 50 روپے سروس چارجز ادا کرنے ہوتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں