ساجد خان کے باؤلنگ ایکشن کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے چیف سلیکٹر
سری لنکامیں ہونے والی سیریز میں ساجد خان کی جگہ یاسر شاہ اسکواڈ کا حصہ ہونگے،پی سی بی
قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر محمد وسیم نے کہا ہےکہ آف اسپنر ساجد خا ن کے باؤلنگ ایکشن کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے ۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیف سلیکٹر محمد وسیم نے بتایا کہ سری لنکامیں ہونے والی آئندہ سیریز کیلئے ساجد خان کی جگہ یاسر شاہ اسکواڈ کا حصہ ہونگے۔کرکٹ بورڈ کی طرف سے یاسر شاہ کو سینٹرل کنٹریکٹ میں بھی شامل نہیں کیا گیا ہے۔
چیف سلیکٹر محمد وسیم کا کہنا ہے کےساجد خان کے باؤلنگ ایکشن کاجائزہ لیتے ہوئے کچھ بنیادی پہلوؤں کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔نئے پاکستانی اسپنرز کے باؤلنگ ایکشن کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بنانے کیلئے کیمپ کاانعقاد کیا جائے گا،انہوں نے مزید کہا کہ باؤلنگ اور بیٹنگ دونوں کو مد نظر رکھتے ہوئے دورہ سری لنکا کیلئے اسکواڈ میں آغا سلمان کو بھی شامل کیا گیا ہے۔