- پنجاب کا ضمنی الیکشن طے شدہ تھا جس میں ڈبے پہلے سے بھرے ہوئے تھے، عمران خان
- 190 ملین پاؤنڈز کیس؛ وکلا کی جرح مکمل، مزید 6 گواہوں کے بیان قلمبند
- حکومت تمام اخراجات ادھار لے کر پورا کررہی ہے، احسن اقبال
- لاپتا افراد کا معاملہ بہت پرانا ہے یہ عدالتی حکم پر راتوں رات حل نہیں ہوسکتا، وزرا
- ملائیشیا میں فوجی ہیلی کاپٹرز آپس میں ٹکرا گئے؛ 10 اہلکار ہلاک
- عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی
- قومی ٹیم میں بیٹرز کی پوزیشن معمہ بن گئی
- نیشنل ایکشن پلان 2014 پر عملدرآمد کیلیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر
- پختونخوا کابینہ میں بجٹ منظوری کیخلاف درخواست پر ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹس
- وزیراعظم کا ٹیکس کیسز میں دانستہ التوا کا نوٹس؛ چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو اسلام آباد معطل
- بلوچستان میں 24 تا 27 اپریل مزید بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری
- ازبکستان، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین شراکت داری کا اہم معاہدہ
- پی آئی اے تنظیم نو میں سنگ میل حاصل، ایس ای سی پی میں انتظامات کی اسکیم منظور
- کراچی پورٹ کے بلک ٹرمینل اور 10برتھوں کی لیز سے آمدن کا آغاز
- اختلافی تحاریر میں اصلاح اور تجاویز بھی دیجیے
- عوام کو قومی اسمبلی میں پٹیشن دائر کرنیکی اجازت، پیپلز پارٹی بل لانے کیلیے تیار
- ریٹائرڈ کھلاڑیوں کو واپس کیوں لایا گیا؟ جواب آپکے سامنے ہے! سلمان بٹ کا طنز
- آئی ایم ایف کے وزیراعظم آفس افسروں کو 4 اضافی تنخواہوں، 24 ارب کی ضمنی گرانٹ پر اعتراضات
- وقت بدل رہا ہے۔۔۔ آپ بھی بدل جائیے!
- خواتین کی حیثیت بھی مرکزی ہے!
سندھ ریونیو بورڈ 153 ارب روپے سے زائد ریکارڈ ٹیکس جمع کرنے میں کامیاب
کراچی: سندھ ریونیو بورڈ نے 22-2021 کیلئے 153.5 ارب روپے اکٹھے کر کے اپنے 150 ارب روپے کے ہدف کو عبور کر لیا جو کہ مالی سال 22-2021 کے (ہدف) سے 3.5 ارب روپے اضافہ ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق یہ بات جمعہ کو اس وقت سامنے آئی جب چیئرمین سندھ ریونیو بورڈ نے گزشتہ مالی سال کی مجموعی وصولی کی تفصیلات پیش کیں۔
انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا کہ ایس آر بی نے مالی سال 22-2021 کیلئے 153.5 ارب روپے ٹیکس جمع کرکے ایک اور سنگ میل عبور کیا اور اپنی کوششوں میں کامیابی حاصل کی۔
مذکورہ رقم سروسز پر سندھ سیلز ٹیکس کی مد میں جمع کیے گئے 145.3 ارب روپے پر مشتمل ہے جب کہ سندھ ورکرز ویلفیئر فنڈ/سندھ ورکرز پرافٹ پارٹیسی پیشن فنڈ کے تحت 8.2 ارب روپے وصول کئے گئے۔
اس طرح SRB نے مقررہ ہدف 150 ارب روپے سے 3.5 ارب روپے زیادہ وصولی کی لہٰذہ گزشتہ سال 128.1 ارب روپے کی وصولی کے نتیجے میں 20 فیصد اضافہ ہے۔
ایس آر بی کی جانب سے حاصل کردہ ترقی اس حقیقت کو مدنظر رکھتے ہوئے اہم ہے کہ سال 22-2021میں ٹیکس کی تعمیل کا ایک مضبوط کلچر قائم کرنے کیلئے کسی ایمنسٹی اسکیم کا اعلان نہیں کیا گیا تھا جب کہ ماضی میں ایسی سکیموں سے تقریباً 2 سے 3 ارب اضافی ریونیو حاصل ہوتا رہا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے مثالی کارکردگی پر ایس آر بی کے چیئرمین اور انکی پوری ٹیم جب کہ ٹیکس دہندگان اور انکے نمائندہ اداروں کے تعاون کو بھی سراہا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔