کراچی میں سفاک ملزمان نے کمسن بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
پولیس نے بچی کیساتھ زیادتی میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا
BERLIN:
محمود آباد میں تین سفاک درندوں نے دس سالہ بچی کو جنسی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے ریپ میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق جنسی زیادتی کا واقعہ شہر قائد کے علاقے محمود آباد میں پیش آیا، جہاں تین ملزمان نے دس سالہ بچی کو اپنی درندگی و جنسی ہوس کا نشانہ بنایا۔
پولیس نے ملزمان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔
علاقے کے رہائشی سید فیاض علی شاہ نے محمود آباد تھانے میں بیان دیا کہ اس کی بیٹی دس سالہ (ع) گھر سے سودا لینے نکلی تھی جسے دکاندار خیرو ایک رکشا میں زبردستی بٹھا کر لے گیا جہاں اس نے فون کرکے اپنے دوستوں کو بھی بلالیا۔
فیاض کا کہنا ہے کہ تینوں ملزمان نے اس کی بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور اس کے بعد محمود آباد گیٹ پر چھوڑ کر فرار ہوگئے، جب بیٹی گھر پہنچی تو وہ بے تحاشہ رو رہی تھی جس ہم نے زور دیکر پوچھا تو بچی نے تمام واقعہ بتایا۔
پولیس نے مقدمہ الزام نمبر 251/22 بجرم دفعہ 376/34 درج کرکے دکاندار خیرو کو گرفتار کرلیا جب کہ دیگر ملزمان کی تلاش میں مختلف مقامات پر چھاپے مارے جارہے ہیں ۔