پی ٹی آئی جلسے کے پیش نظر اسلام آباد میں ریڈ الرٹ جاری

کسی بھی سنگین صورتحال سے نمٹنے کیلئے پولیس اہلکاروں کو 10 ہزار سے زائد آنسو گیس کے شیل بھی مہیا کیے گئے ہیں


ویب ڈیسک July 01, 2022
فوٹو فائل

کراچی: تحریک انصاف کے جلسے کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی ریڈ الرٹ کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق انسپکٹر جنرل اسلام آباد پولیس ڈاکٹر اکبر ناصر خان نے ضلع بھر میں سیکیورٹی ریڈ الرٹ کرنے کے احکامات اور ڈی آئی جی آپریشنز، ایس ایس پی آپریشنز کو ضلع بھر میں سرچ و کومنگ آپریشنز کرنے کی ہدایات بھی جاری کردیں۔

آئی جی اسلام آباد کے احکامات کی روشنی میں ضلع بھر کے داخلی و خارجی راستوں پر موثر چیک پوائنٹس لگادئیے گئے ہیں جب کہ چیکنگ کو مؤثر بنانے کےلیے دوسرے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ بھی تعاون کریں گے۔

ڈاکٹر اکبر ناصر خان کے احکامات کے تحت ریڈ زون میں بھی سیکیورٹی ریڈ الرٹ ہے جب کہ پولیس کے خوصی دستے تعینات کردئیے گئے ہیں۔

پولیس کے اعلیٰ حکام کی جانب سے کسی بھی لاءاینڈآرڈر صورتحال سے نمٹنے کے لئے پولیس اہلکاروں کو 10 ہزار سے زائد آنسو گیس کے شیل بھی مہیا کیے گئے ہیں۔

آئی جی اسلام آباد نے ہدایت جاری کی ہیں کہ تمام افسران اپنے اپنے علاقوں میں رہیں اور کسی بھی لاء اینڈ آرڈر صورتحال سے نمٹنے کے لئے نفری کو بریف کریں اور تمام ڈیوٹی کو خود چیک کریں۔

ہدایات کی روشنی میں ڈیوٹی پر تعینات تمام اہلکاروں کو مکمل کِٹ کے ساتھ بھیجا جائے اور انہیں ہدایت کی جائے کہ دوران ڈیوٹی موبائل فون کے استعمال نہیں کیا جائے گا۔

ڈاکٹر اکبر ناصر خان نے ہدایت دی کہ ڈی آئی جی آپریشنز ، ایس ایس پی آپریشنز خود شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کریں اور ان ہدایات پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔

واضح رہے کہ اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں کل پاکستان تحریک انصاف کا جلسہ منعقد ہوگا جس کی تشہیراتی مہم کے سلسلے میں آج عمران خان راولپنڈی سے پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد تک ریلی نکال رہے ہیں۔

پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین عمران خان رحمان آباد سے فیض آباد تک خود ریلی کی قیادت کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں