روس کی بلغاریہ سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کی دھمکی

ویب ڈیسک  جمعـء 1 جولائی 2022
بلغاریہ نے 70 روسی سفارت کاروں کو ملک بدر کردیا تھا، فوٹو: فائل

بلغاریہ نے 70 روسی سفارت کاروں کو ملک بدر کردیا تھا، فوٹو: فائل

 ماسکو: بلغاریہ کی جانب سے 70 روسی سفارت کاروں کو ملک بدر کرنے کے ردعمل میں روس نے بلغاریہ کے ساتھ  سفارتی تعلقات منقطع کرنے کی دھمکی دیدی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس نے بلغاریہ سے سفارتی تعلقات کرنے کی دھمکی دی ہے جس پر یورپی یونین نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کا یہ اقدام اسے دنیا میں مزید تنہا کردے گا۔

ترجمان یورپی یونین نے یورپی ممالک کی جانب سے بلغاریہ کو ہر ممکن مدد اور تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے دوست ملک کو ایک جارحیت پسند ملک کا نوالہ نہیں بننے دیں گے۔

یورپی یونین کے ترجمان نے مزید کہا کہ بلغاریہ نے جن 70 روسی سفارت کاروں کو  ملک چھوڑنے کے حکم دیا وہ ویانا کنونشن کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے تھے۔

قبل ازیں فرانس نے بھی جاسوسی کے الزام میں روسی سفارت کاروں کو ملک بدر کردیا تھا۔

واضح رہے کہ بلغاریہ نے جاسوسی کے الزام میں 70 روسی سفارت کاروں کو فوری طور پر اپنے ملک واپس جانے کا حکم دیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔