چین میں ایک دوسرے کے پاسپورٹ پر درجنوں دفعہ سفر کرنے والی جڑواں بہنیں گرفتار

ویب ڈیسک  جمعـء 1 جولائی 2022
فوٹو فائل

فوٹو فائل

بیجنگ: چین کی جڑواں بہنوں نے ایک دوسرے کے پاسپورٹس پر 30 سے زائد مرتبہ بیرون ملک سفر کرکے امیگریشن حکام کو مشکل میں ڈال دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین کے شہر ہربن سے تعلق رکھنے والی زوہو سسٹرز نے ہم شکل ہونے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک دوسرے کے پاسپورٹس پر بارہا چین سے جاپان اور روس کا سفر کیا او امیگریشن حکام انہیں پکڑنے میں ناکام رہے۔

چینی حکام کو 2022 کے شروع میں واقعے کا علم ہوا تو انہوں نے دونوں بہنوں کو گرفتار کرلیا۔

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک دوسرے کے سفری دستاویزات کا استعمال کرتے ہوئے بیرون ملک کے سفر کا آغاز ایسے ہوا کہ چینی لڑکی لوئی (فرضی نام) اپنے جاپانی شوہر کے ہمراہ جاپان جانا چاہتی تھی مگر اسے ویزہ نہیں مل رہا تھا جب کہ اس کی بہن کے پاس جاپانی ویزہ موجود تھا۔

ہونگ نے اپنے شوہر کے ہمراہ اپنی بہن کے پاسپورٹ پر جاپان کا سفر کیا اور پھر اسی طرح دونوں بہنیں ایک دوسرے کے پاسپورٹس 30 سے زائد مرتبہ تھائی لینڈ، روس اور جاپان سمیت دیگر ممالک کا سفر کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔