- کابل کی مسجد میں دھماکا، 30 افراد جاں بحق، مزید ہلاکتوں کا خدشہ
- برطانیہ اور پاکستان کے درمیان مجرموں کی حوالگی کا معاہدہ طے پاگیا
- آئی سی سی رینکنگ: بابراعظم کی ٹی 20 اور ون ڈے میں پہلی پوزیشن برقرار
- ضمنی انتخاب: حلقہ این اے 108 سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد
- فیصل آباد: میڈیکل کی طالبہ پر انسانیت سوز تشدد کے الزام میں تاجر سمیت 6 افراد گرفتار
- آرمی چیف کی تقرری کے معاملے پر کوئی کارروائی نہیں ہورہی، وزیر دفاع
- شہباز گل کو وفاقی پولیس کے حوالے نہ کرنا توہین عدالت ہے، مریم اورنگزیب
- کراچی میں ڈمپر کی ٹکر سے باپ، بیٹا اور بیٹی جاں بحق
- عالمی جونیئرٹیم اسکواش چیمپئن شپ، پاکستان نے گیانا کو شکست دے دی
- محکمہ بلدیات سندھ میں خلاف ضابطہ بھرتی ہونے والے انجینئرز کیخلاف نیب تحقیقات کا آغاز
- پنجاب کی تمام تحصیلوں میں ریسکیو 1122 ایمرجنسی سروسز کا آغاز
- فیصل آباد میں میڈیکل کی طالبہ پر تشدد، انسانی حقوق کمیٹی کی چیئرپرسن نے آئی جی سے جواب طلب کرلیا
- شہباز گل اسلام آباد پولیس کے حوالے؛ اڈیالہ جیل سے اسپتال منتقل
- ناروے کے سفیر کی مریم نواز سے جاتی امرا میں ملاقات
- طالبان نے بغاوت کرنے والے اپنے اقلیتی کمانڈر کو گولی مارکر ہلاک کردیا
- خاتون رکن اسمبلی کی ہراسگی کا معاملہ؛ لیاری یونیورسٹی کے وائس چانسلرز کی برطرفی کی منظوری
- اسقاط حمل سے انکار پر شوہر نے بیوی کو آگ لگا دی
- جناح ٹرمینل پر بعد از حج آپریشن مکمل
- حکومت کی آئی ایم ایف کو پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی بڑھانے کی یقین دہانی
- اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 4 روپے کا اضافہ
گاڑی میں کُشتی لڑنے کا انوکھا کھیل تیزی سے مقبول

گاڑیوں میں کشتی لڑنے کا نیا کھیل دنیا بھر میں مقبول ہورہا ہے۔ فوٹو: فائل
برازیل: کیا گاڑی میں بند ہوکر مخالف کو کُشتی کے داؤ پیچ لگائے جاسکتے ہیں؟ اگرچہ یہ ناممکن عمل لگتا ہے لیکن اب دنیا کے مختلف علاقوں، بالخصوص روس میں یہ کھیل تیزی سے مقبول ہورہا ہے جسے ’کارجٹسو‘ کا نام دیا گیا ہے۔
ایک بند گاڑی کُشتی کے لیے ہرگز موزوں مقام نہیں تاہم یہی تنگ جگہ اس کھیل کو دلچسپ بناتی ہے۔ کئی برس قبل برازیل کے جیو جٹسو اور جوڈو کے بلیک بیلٹ کھلاڑی، وکینٹی مائخیو نے گاڑی میں کشتی لڑنے کا کھیل ایجاد کیا۔ اس میں کار کے اندر دوسرے حریف کو چت کرکے اسے ہرایا جاتا ہے۔ کُشتی کے لیے گاڑی کی کوئی شے باہر نہیں نکالی جاتی اور اسی حالت میں لڑنا ہوتا ہے۔
تاہم کار کے شیشے، سیٹوں اور سیٹ بیلٹ وغیرہ کو استعمال کیا جاسکتا ہے۔ مقابلہ شروع ہوتے ہی دونوں پہلوان گاڑی کی اگلی سیٹ پر پہنچتے ہیں اور مدمقابل کو قابو کرکے ایسی پوزیشن میں لایا جاتا ہے کہ زیادہ سے زیادہ پوائنٹ حاصل کیے جاسکے۔ اگر وہ تھک جائیں تو انہیں گاڑی کی پچھلی سیٹ پر جانے کی اجازت ہوتی ہے اور وہ چار منٹ بعد ایسا کرتےہیں۔
کہنی اور پیٹ پر داؤ لگانے کے دو پوائنٹ اور پشت سے قابو کرنے کے چار پوائنٹ ملتے ہیں۔ زیادہ پوائنٹس والا آخر میں فاتح قرار پاتا ہے۔ اب اس کے مقابلے اور ٹورنامنٹ تیزی سے مقبول ہورہے ہیں۔
کھیل کے حامی کہتے ہیں کہ بسا اوقات جرائم پیشہ افراد آپ کو کار میں قابو کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور یہ مقابلہ آپ کو اس صورتحال میں مدد دیتا ہے۔ دوسرا پہلو یہ ہے کہ اتنی تنگ جگہ پر لڑنا خود ایک تخلیقی عمل ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔