- بھارت نے اپنے سفارت کار افغانستان بھیج دیئے، طالبان کا خیرمقدم
- زمین سے 873 نوری سال کے فاصلے پر نیپچون جیسا سیارہ دریافت
- امریکا میں 75 سال بعد لائبریری سے لی گئی کتاب واپس کردی گئی
- بچوں اور بچیوں کی تعلیم و تربیت اس ملک کے لیے بہت ضروری ہے، صدر مملکت
- نیدرلینڈز نے پاکستان کیخلاف اسکواڈ کا اعلان کردیا
- اسلام آباد : قائداعظم یونیورسٹی کے ملازم کی تنخواہ نہ ملنے پر دوران تقریب فائرنگ
- پنجاب میں آج سے 16 اگست کے دوران موسلادھار بارش کا امکان
- اسرائیل میں یہودی آبادکاروں کوعبادت گاہ لے جانے والی بس پر فائرنگ
- دیر میں دھماکے سے سیکیورٹی فورس کے دو اہلکار شہید
- راولپنڈی میں گھریلو تنازع پر فائرنگ سے 16 سالہ لڑکی اور والدین قتل
- جشن آزادی کے موقع پر 75 روپے مالیت کے یادگاری نوٹ کا ڈیزائن جاری
- بلوچستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں کیلیے مزید امدادی سامان روانہ
- ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ، دو جوان شہید
- کراچی میں جشن آزاد پر ہوائی فائرنگ، زخمیوں کی تعداد 31 ہوگئی
- وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی مزار اقبال پر حاضری
- یوم آزادی پر اسلام آباد میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی
- بابراعظم کو ایشیاکپ سے قبل بڑا اعزاز ملنے کا اعلان ہوگیا
- وزیراعلیٰ سندھ اور قائم گورنر کی مزار قائد پر حاضری
- پاکستانی کرکٹرز کی ایسوسی ایشن بننی چاہیے
- گرین شرٹس سرد موسم میں ماحول گرمانے کیلیے تیار
کے الیکٹرک کا اضافی لوڈشیڈنگ کا اعلان

کے الیکٹرک کو اربوں روپے واجبات کی ادائیگی کے لئے ہدایت کی گئی تھی، ایس ایس جی سی
کراچی: کے الیکٹرک نے گیس کی کمی کو بہانہ بناکر شہر میں اضافی لوڈشیڈنگ کا اعلان کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کو بجلی فراہم کرنے والی کمپنی کے الیکٹرک نے مہنگائی کے ستائے عوام پر لوڈشیڈنگ میں اضافہ کرکے مزید بوجھ ڈال دیا جس کے باعث عوام کی زندگی مزید اجیرن ہوگئی ہے۔
کے الیکٹرک کی اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ دس گھنٹے تک پہنچ گیا، اب مستثنیٰ علاقوں میں بھی لوڈشیڈنگ کی جائے گی جب کہ رات کے اوقات میں بھی لائٹ جانے کا سلسلہ جاری رہے گا۔
کے الیکٹرک انتظامیہ سے سندھ حکومت ، کمشنر کر اچی اور ایم کیوایم کی قیادت نے بھی ملاقات کی لیکن اس کا کوئی نیتجہ نہیں نکلا شہر میں اب بھی اندھا دھند لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔
ذرا ئع کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کی جانب سے مبینہ طور پر مصنوعی لو ڈشیڈنگ کی جا رہی ہے تا کہ گیس مل سکے اور سستی بجلی پیدا ہو۔
ذرا ئع کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک انتظامیہ نا سندھ حکومت نا کمشنر کر اچی اور نا ہی کسی سیا سی جما عت کو خاطر میں لارہی ہے جو وعدے کئے گئے تھے وہ پورے نہیں ہو ئے بلکہ الٹا تر جمان کے الیکٹرک نے اضافی لوڈشیڈنگ کا اعلان بھی کر دیا۔
ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق اب زیادہ چوری والے علاقوں میں ڈھائی گھنٹے کی چار بار کم چوری والے علاقوں میں دو گھنٹے کی تین بار اور مستثنٰی علاقوں میں تین گھنٹے سے چھ گھنٹے تک کے لئے بجلی بند کی جائیں گی۔
کے الیکٹرک کی جانب سے یہ اضافی لو ڈشیڈنگ کا پیغام بھیج دیا ہے جس سے کراچی کے شہریوں کی امیدیں دم توڑ گئی جب یہ اطلاع آ رہی تھی کے سندھ حکومت نے ایکشن لے کرکے الیکٹرک سے باز پرس کی ہی لیکن اس کوئی حل نہیں نکلا۔
شہریوں چیف جسٹس آف پاکستا ن سے اپیل کی ہے کہ کے الیکٹرک کی بدترین لوڈشیڈنگ پر سوموٹو ایکشن لے تاکہ ہما ری زندگی کچھ سکون آسکے کیونکہ کے الیکٹرک کی جانب سے مختلف علاقوں میں بارہ سے چودہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کررہی ہے اور مرمت کے نام پر دس گھنٹے بجلی بند کرتی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔