چینی کمپنی کراچی میں نئی بس سروس کا جلد آغاز کرے گی، شرجیل انعام میمن

ویب ڈیسک  جمعـء 1 جولائی 2022
—فوٹو: وزارت ٹرانسپورٹ

—فوٹو: وزارت ٹرانسپورٹ

 کراچی: صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن اور چائنیز کمپنی کے وفد سے ملاقات میں طے پایا ہے کہ چائنیز کمپنی پیپلز بس سروس کی طرز پر کراچی میں نئی بس سروس کا آغاز کرے گی۔ 

صوبائی وزیر کے دفتر میں ہونے والی ملاقات سے متعلق کہا گیا کہ نئی بس سروس 500 بسوں کی فلیٹ پر مشتمل ہوگی جبکہ وزیر ٹرانسپورٹ نے چائنیز کمپنی کو بسوں کی خریداری اور کراچی لانے کےلیے 4 ماہ کا وقت دے دیا۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ تمام قانونی کارروائی مکمل کر کے 4 ماہ کے اندر 500 سو بسیں کراچی پہنچائی جائے کیونکہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، سابق صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعلیٰ سندھ پبلک ٹرانسپورٹ کے نظام کو جدید بنانا چاہتے ہیں۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ سندھ کے عوام کو زیادہ سے زیادہ جدید پبلک ٹرانسپورٹ کی سہولت دی جائے، چینی وفد میں شینڈونگ ہائی اسپیڈ پاکستان کے چئیے چھنگ، ذوھیب صدیقی اور کنگ لونگ کمپنی کے چھن یوسن شامل تھے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔