- سویلین کا ٹرائل؛ لارجر بینچ کیلیے معاملہ پھر پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کو بھیج دیا گیا
- رائیونڈ؛ سفاک ملزمان کا تین سالہ بچے پر بہیمانہ تشدد، چھری کے وار سے شدید زخمی
- پنجاب؛ بےگھر لوگوں کی ہاؤسنگ اسکیم کیلیے سرکاری زمین کی نشاندہی کرلی گئی
- انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پی ایچ ایف کے دونوں دھڑوں سے رابطہ کرلیا
- بلوچ لاپتہ افراد کیس؛ پتہ چلتا ہے وزیراعظم کے بیان کی کوئی حیثیت نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ
- چوتھا ٹی20؛ رضوان کی پلئینگ الیون میں شرکت مشکوک
- ایرانی صدر کا دورہ اور علاقائی تعاون کی اہمیت
- آئی ایم ایف قسط پیر تک مل جائیگی، جون تک زرمبادلہ ذخائر 10 ارب ڈالر ہوجائینگے، وزیر خزانہ
- حکومت رواں مالی سال کے قرض اہداف حاصل کرنے میں ناکام
- وزیراعظم شہباز شریف کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری
- شیخ رشید کے بلو رانی والے الفاظ ایف آئی آر میں کہاں ہیں؟ اسلام آباد ہائیکورٹ
- بورڈ کا قابلِ ستائش اقدام؛ بےسہارا و یتیم بچوں کو میچ دیکھانے کی دعوت
- امریکا نے بھارت میں انسانی حقوق کی پامالیوں کو شرمناک قرار دیدیا
- پاکستان کی مکئی کی برآمدات میں غیر معمولی اضافہ
- ایلیٹ فورس کا ہیڈ کانسٹیبل گرفتار، پونے دو کلو چرس برآمد
- لیجنڈز کرکٹ لیگ فکسنگ اسکینڈل کی زد میں آگئی
- انجرڈ رضوان قومی ٹیم کے پریکٹس سیشن میں شامل نہ ہوسکے
- آئی پی ایل، چھوٹی باؤنڈریز نے ریکارڈز کا انبار لگا دیئے
- اسٹاک ایکسچینج؛ ملکی تاریخ میں پہلی بار 72 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور
- شاداب کو ٹیم کے اسٹرائیک ریٹ کی فکر ستانے لگی
چینی کمپنی کراچی میں نئی بس سروس کا جلد آغاز کرے گی، شرجیل انعام میمن
کراچی: صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن اور چائنیز کمپنی کے وفد سے ملاقات میں طے پایا ہے کہ چائنیز کمپنی پیپلز بس سروس کی طرز پر کراچی میں نئی بس سروس کا آغاز کرے گی۔
صوبائی وزیر کے دفتر میں ہونے والی ملاقات سے متعلق کہا گیا کہ نئی بس سروس 500 بسوں کی فلیٹ پر مشتمل ہوگی جبکہ وزیر ٹرانسپورٹ نے چائنیز کمپنی کو بسوں کی خریداری اور کراچی لانے کےلیے 4 ماہ کا وقت دے دیا۔
اس حوالے سے بتایا گیا کہ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ تمام قانونی کارروائی مکمل کر کے 4 ماہ کے اندر 500 سو بسیں کراچی پہنچائی جائے کیونکہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، سابق صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعلیٰ سندھ پبلک ٹرانسپورٹ کے نظام کو جدید بنانا چاہتے ہیں۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ سندھ کے عوام کو زیادہ سے زیادہ جدید پبلک ٹرانسپورٹ کی سہولت دی جائے، چینی وفد میں شینڈونگ ہائی اسپیڈ پاکستان کے چئیے چھنگ، ذوھیب صدیقی اور کنگ لونگ کمپنی کے چھن یوسن شامل تھے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔