86 سالہ خاتون نے دنیا کی معمر ترین ایئر ہوسٹس کا عالمی اعزاز پالیا

ویب ڈیسک  جمعـء 1 جولائی 2022
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

  واشنگٹن: امریکا میں 86 سالہ خاتون نے دنیا کی معمر ترین ایئر ہوسٹس ہونے کا عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی شہر بوسٹن سے تعلق رکھنے والی بیٹ نش نامی ضعیفہ گزشتہ 65 سالوں سے ’امیریکن ایئرلائنز‘ میں بحیثیت ایئر ہوسٹس کام کررہی ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے بیٹ نش کو کسی ایئرلائن میں طویل عرصے تک کام کرنے اور معمر ترین ایئر ہوسٹس ہونے پرعالمی ریکارڈ ہولڈرز کی فہرست میں شامل کرلیا۔

مذکورہ خاتون نے 1957 میں ایئرلائن میں ملازمت اختیار کرکے اپنی پیشہ ورانہ سرگرمیوں کا آغاز کیا۔ وہ ہر سال جہاز میں ہزاروں میل کا سفر طے کرتی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔