- اسمگلنگ کا قلع قمع کرکے خطے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
- پاکستان میں دراندازی کیلیے طالبان نے مکمل مدد فراہم کی، گرفتار افغان دہشتگرد کا انکشاف
- سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا
- موٹر وے پولیس اہل کار کو ٹکر مارنے والی خاتون جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
- کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
- اوگرا کی تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید
- منہدم نسلہ ٹاور کے پلاٹ کو نیلام کر کے متاثرہ رہائشیوں کو پیسے دینے کا حکم
- مہنگائی کے باعث لوگ اپنے بچوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں، پشاور ہائیکورٹ
- کیا عماد، عامر اور فخر کو آج موقع ملے گا؟
- سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
- عمران خان، بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا
- ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- امریکی یونیورسٹیز میں ہونے والے مظاہروں پر اسرائیلی وزیراعظم کی چیخیں نکل گئیں
- پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، یاسمین راشد
- قصور ویڈیو اسکینڈل میں سزا پانے والے 2 ملزمان بری کردیے گئے
- سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا
- مرغی کی قیمت میں کمی کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیر خوراک پنجاب
- عوام کو کچھ نہیں مل رہا، سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ چیف جسٹس
- وزیراعلیٰ بننے کیلئے خود کو ثابت کرنا پڑا، آگ کے دریا سے گزر کر پہنچی ہوں، مریم نواز
- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
مبینہ پولیس مقابلوں میں منشیات فروش ہلاک، ایک ملزم گرفتار، ساتھی فرار
کراچی: شہر کے مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں میں منشیات فروش ہلاک جب کہ ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم کے 2 ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
پولیس کے مطابق سہراب گوٹھ انڈس پلازہ گراؤنڈ کےقریب مبینہ پولیس مقابلے میں مبینہ منشیات فروش ہلاک ہو گیا جب کہ یونیورسٹی روڈ حکیم سعید گراؤنڈ کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار ملزم کے 2 ساتھی موقع سے فرارہو گئے ۔
جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب سہراب گوٹھ کے قریب ہونے والے مبینہ مقابلے میں ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا، تاہم وہ اسپتال پہنچ کر جانبر نہ ہو سکا۔ ملزم کے قبضے سے اسلحہ، منشیات اور ساڑھے 8 ہزار روپے نقد برآمد ہوئے۔ ملزم کی شناخت امین اللہ عرف گانو ولد میر عالم کے نام سے ہوئی۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ ملزم منشیات فروش تھا۔
دوسری جانب عزیز بھٹی پولیس نے یونیورسٹی روڈ حکیم سعید گراؤنڈ کے قریب فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتارکرکے اس کےقبضے سے اسلحہ اور 2 چھینے ہوئے موبائل فون برآمد کرلیے جب کہ ملزم کے2 ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئےملزم کی شناخت دانیال عرف حنیف کے نام سے کی گئی۔ پولیس نے واقعات کی مزید تفتیش شروع کردی ہے۔
علاوہ ازیں شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں 4 افراد زخمی ہو گئے۔ سچل تھانے کےعلاقے ابوالحسن اصفہائی روڈ پر واقع گلشن ویواپارٹمنٹ میں فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔ زخمی کی شناخت 25 سالہ سراج ولد خان ولی کے نام سے کی گئی ۔پولیس کے مطابق واقعہ رہائشی اپارٹمنٹ میں یونین کا تنازع پر پیش آیا۔
اُدھر بہادر آباد تھانے کے علاقے دھوراجی کالونی میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں زخمی کی شناخت 38 سالہ امام بخش ولد شمس کے نام سے کی گئی۔ پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی تنازع کا شاخسانہ ہے۔
سرجانی جانی ٹاؤن خداکی بستی کے قریب واقع راضی گوٹھ میں فیضان مدینہ مسجد کے پاس فائرنگ سے دکان کا مالک اور ملازم زخمی ہوگیا۔ زخمیوں کی شناخت راشد ولد مہردین اورویسم ولد رحیم اللہ کے نام سے کرلی گئی۔پولیس نے واقعات کی تفتیش شروع کردی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔