عیدالاضحیٰ: پاکستان ریلوے کا اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک  ہفتہ 2 جولائ 2022
ملک بھر سے شہری اپنے آبائی علاقوں میں عید منانے جاتے ہیں (فوٹو فائل)

ملک بھر سے شہری اپنے آبائی علاقوں میں عید منانے جاتے ہیں (فوٹو فائل)

 لاہور: پاکستان ریلوے نے عیدالاضحیٰ پر ملک بھر سے اپنے آبائی علاقوں کو جانے والے شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ریلوے ذرائع کے مطابق اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ عیدالاضحیٰ پر ہونے والے مسافروں کے رش کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں پہلی عید اسپیشل ٹرین 8 جولائی صبح 10 بجے کوئٹہ سے روانہ ہوکر براستہ ملتان، ساہیوال، لاہورسے پشاور پہنچے گی۔

یہ خبر بھی پڑھیے: ریلوے کرایوں میں ایک ہفتہ کے دوران دوسری مرتبہ اضافہ

عیدالاضحیٰ سے قبل دوسری عید اسپیشل ٹرین 8 جولائی کو کراچی سے شام 6 بجکر 45 منٹ پر روانہ ہوکر براستہ ملتان، فیصل آباد ، لاہور پہنچے گی۔  جب کہ تیسری عید اسپیشل ٹرین 13 جولائی کو لاہور سے صبح 11 بجکر 30 منٹ پر براستہ فیصل آباد ، ملتان سے کراچی پہنچے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔