عمران خان کا خطاب، بڑی اسکرین لگانے پر پی ٹی آئی اور پولیس میں تصادم

ویب ڈیسک  ہفتہ 2 جولائی 2022
پولیس نے اسکرین لگانے سے روکتے ہوئے سامان سمیت گاڑیاں روک دیں (فوٹو فائل)

پولیس نے اسکرین لگانے سے روکتے ہوئے سامان سمیت گاڑیاں روک دیں (فوٹو فائل)

 کراچی: شہر قائد میں عمران خان کے اسلام آباد جلسے کا خطاب دیکھنے کے لیے بڑی اسکرین لگانے کے معاملے پر پی ٹی آئی کارکنوں اور پولیس میں تصادم ہوگیا۔

ایکسپریس کے مطابق تحریک انصاف کے اسلام آباد پریڈ گراؤنڈ میں جلسے کے دوران عمران خان کا خطاب براہ راست دیکھنے کے لیے سی ویو کے مقام پر بڑی اسکرین لگانے کا اہتمام کیا گیا، تاہم پولیس نے پی ٹی آئی کارکنوں کو اسکرین لگانے سے روکتے ہوئے سامان سمیت گاڑیاں روک دیں۔

اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل، علی زیدی، فہیم خان، بلال غفار، جمال صدیقی، شہزاد قریشی و دیگر بھی موقع پر موجود تھے۔ ذرائع کے مطابق علی زیدی سمیت دیگر رہنماؤں کی پولیس کے ساتھ دھکم پیل ہوئی اور پی ٹی آئی رہنماؤں نے پولیس سے گاڑیاں چھڑوا لیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔