- بھارت نے اپنے سفارت کار افغانستان بھیج دیئے، طالبان کا خیرمقدم
- زمین سے 873 نوری سال کے فاصلے پر نیپچون جیسا سیارہ دریافت
- امریکا میں 75 سال بعد لائبریری سے لی گئی کتاب واپس کردی گئی
- بچوں اور بچیوں کی تعلیم و تربیت اس ملک کے لیے بہت ضروری ہے، صدر مملکت
- نیدرلینڈز نے پاکستان کیخلاف اسکواڈ کا اعلان کردیا
- اسلام آباد : قائداعظم یونیورسٹی کے ملازم کی تنخواہ نہ ملنے پر دوران تقریب فائرنگ
- پنجاب میں آج سے 16 اگست کے دوران موسلادھار بارش کا امکان
- اسرائیل میں یہودی آبادکاروں کوعبادت گاہ لے جانے والی بس پر فائرنگ
- دیر میں دھماکے سے سیکیورٹی فورس کے دو اہلکار شہید
- راولپنڈی میں گھریلو تنازع پر فائرنگ سے 16 سالہ لڑکی اور والدین قتل
- جشن آزادی کے موقع پر 75 روپے مالیت کے یادگاری نوٹ کا ڈیزائن جاری
- بلوچستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں کیلیے مزید امدادی سامان روانہ
- ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ، دو جوان شہید
- کراچی میں جشن آزاد پر ہوائی فائرنگ، زخمیوں کی تعداد 31 ہوگئی
- وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی مزار اقبال پر حاضری
- یوم آزادی پر اسلام آباد میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی
- بابراعظم کو ایشیاکپ سے قبل بڑا اعزاز ملنے کا اعلان ہوگیا
- وزیراعلیٰ سندھ اور قائم گورنر کی مزار قائد پر حاضری
- پاکستانی کرکٹرز کی ایسوسی ایشن بننی چاہیے
- گرین شرٹس سرد موسم میں ماحول گرمانے کیلیے تیار
خطرناک گھونگھوں کی دہشت، شہر میں دو سال کا قرنطینہ نافذ

یہ گھونگھے چوہے جتنے بڑے ہوتے ہیں
فلوریڈا: امریکی ریاست فلوریڈا کے ایک شہر میں چوہے جتنے بڑے گھونگھوں نے علاقے کے رہائیشیوں کو جبری قرنطینہ میں ڈال دیا۔
افریقا کے اس آبائی جاندار میں پھیپھڑوں کو متاثر کرنے والا ایک کیڑا موجود ہے جوانسانوں میں گردن توڑ بخار کا سبب بن سکتا ہے۔
اس قرنطینہ کا دورانیہ دو سال کا ہوگا لیکن کووڈ قرنطینہ کے برعکس رہائیشیوں کو پودوں، مٹی، کچرے، ملبے، کھاد اور علاقے سے باہر عمارتی مواد میں جانے کی پابندی ہوگی۔
فلوریڈا کے محکمہ زراعت نے پورٹ رِچی نامی شہر میں 23 جون کو کیڑوں کی موجودگی تصدیق کی اور اگلے ہی دن علاقے کو قرنطینہ میں ڈال دیا گیا۔
یہ گھونگھے ماحولیات کے لیے اتنے نقصان دہ ہیں کہ 500 سے زائد مختلف پودے ان کی خوراک بنے ہوئے ہیں جبکہ یہ کونکریٹ کو بھی کھا جاتے ہیں جو انفرا اسٹرکچر کے لیے انتہائی نقصان دہ ہے۔
امریکا کے محکمہ زراعت کے مطابق زمینی گھونگھے پہلی بار جنوبی فلوریڈا میں 1960 میں پائے گئے تھے اور ان سے چھٹکارہ پانے کے لیے تقریباً 10 سال کے عرصے کے ساتھ 10 لاکھ ڈالرز خرچ ہوئے تھے۔
ان گھونگھوں کی افزائشِ نسل بہت تیزی سے ہوتی ہے، یہ ہر سال تقریباً 1200 انڈے دیتے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔