- بھارت نے اپنے سفارت کار افغانستان بھیج دیئے، طالبان کا خیرمقدم
- زمین سے 873 نوری سال کے فاصلے پر نیپچون جیسا سیارہ دریافت
- امریکا میں 75 سال بعد لائبریری سے لی گئی کتاب واپس کردی گئی
- بچوں اور بچیوں کی تعلیم و تربیت اس ملک کے لیے بہت ضروری ہے، صدر مملکت
- نیدرلینڈز نے پاکستان کیخلاف اسکواڈ کا اعلان کردیا
- اسلام آباد : قائداعظم یونیورسٹی کے ملازم کی تنخواہ نہ ملنے پر دوران تقریب فائرنگ
- پنجاب میں آج سے 16 اگست کے دوران موسلادھار بارش کا امکان
- اسرائیل میں یہودی آبادکاروں کوعبادت گاہ لے جانے والی بس پر فائرنگ
- دیر میں دھماکے سے سیکیورٹی فورس کے دو اہلکار شہید
- راولپنڈی میں گھریلو تنازع پر فائرنگ سے 16 سالہ لڑکی اور والدین قتل
- جشن آزادی کے موقع پر 75 روپے مالیت کے یادگاری نوٹ کا ڈیزائن جاری
- بلوچستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں کیلیے مزید امدادی سامان روانہ
- ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ، دو جوان شہید
- کراچی میں جشن آزاد پر ہوائی فائرنگ، زخمیوں کی تعداد 31 ہوگئی
- وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی مزار اقبال پر حاضری
- یوم آزادی پر اسلام آباد میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی
- بابراعظم کو ایشیاکپ سے قبل بڑا اعزاز ملنے کا اعلان ہوگیا
- وزیراعلیٰ سندھ اور قائم گورنر کی مزار قائد پر حاضری
- پاکستانی کرکٹرز کی ایسوسی ایشن بننی چاہیے
- گرین شرٹس سرد موسم میں ماحول گرمانے کیلیے تیار
کراچی میں ڈپارٹمنٹل اسٹور آتشزدگی؛ کثیر المنزلہ عمارت قابلِ رہائش قرار

—فائل فوٹو
کراچی: شہر قائد کے علاقے جیل چورنگی پر واقع نجی ڈپارٹمنٹل اسٹور کے اوپر قائم کثیر المنزلہ متاثرہ عمارت سمیعہ برج ویو کو رہائش کے قابل قرار دے دیا گیا۔
جامعہ این ای ڈی وائس چانسلر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی نے جیل چورنگی پر واقع عمارت کا مکمل جائزہ لیا اور اس بارے میں کہا کہ عمارت کی بنیاد متاثر نہیں ہوئی 450 میں سے 165 کالمز زیادہ متاثر ہوئے ہیں، جن کی 3 سے چار ماہ میں مرمت کر کے عمارت کو آباد کیا جاسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جو کالم متاثر ہوئے ہیں ان کی قوت آدھی رہ گئی، اس خرابی دور کرنے کے لیے تکنیک موجود ہیں، انجینئر کالمز کی مضبوطی پر کام کر رہے اور بنیاد کی ٹیسٹنگ کر کے رپورٹ ایس بی سی اے بھیج دی ہے۔
اس بارے میں سندھ کے صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ عمارت کے مکینوں کی مشکلات کا احساس ہے اس لیے کمیٹیاں بنا دی گئی ہیں، امید ہے بہت جلد مسئلہ حل ہو جائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔