- بھارت نے اپنے سفارت کار افغانستان بھیج دیئے، طالبان کا خیرمقدم
- زمین سے 873 نوری سال کے فاصلے پر نیپچون جیسا سیارہ دریافت
- امریکا میں 75 سال بعد لائبریری سے لی گئی کتاب واپس کردی گئی
- بچوں اور بچیوں کی تعلیم و تربیت اس ملک کے لیے بہت ضروری ہے، صدر مملکت
- نیدرلینڈز نے پاکستان کیخلاف اسکواڈ کا اعلان کردیا
- اسلام آباد : قائداعظم یونیورسٹی کے ملازم کی تنخواہ نہ ملنے پر دوران تقریب فائرنگ
- پنجاب میں آج سے 16 اگست کے دوران موسلادھار بارش کا امکان
- اسرائیل میں یہودی آبادکاروں کوعبادت گاہ لے جانے والی بس پر فائرنگ
- دیر میں دھماکے سے سیکیورٹی فورس کے دو اہلکار شہید
- راولپنڈی میں گھریلو تنازع پر فائرنگ سے 16 سالہ لڑکی اور والدین قتل
- جشن آزادی کے موقع پر 75 روپے مالیت کے یادگاری نوٹ کا ڈیزائن جاری
- بلوچستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں کیلیے مزید امدادی سامان روانہ
- ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ، دو جوان شہید
- کراچی میں جشن آزاد پر ہوائی فائرنگ، زخمیوں کی تعداد 31 ہوگئی
- وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی مزار اقبال پر حاضری
- یوم آزادی پر اسلام آباد میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی
- بابراعظم کو ایشیاکپ سے قبل بڑا اعزاز ملنے کا اعلان ہوگیا
- وزیراعلیٰ سندھ اور قائم گورنر کی مزار قائد پر حاضری
- پاکستانی کرکٹرز کی ایسوسی ایشن بننی چاہیے
- گرین شرٹس سرد موسم میں ماحول گرمانے کیلیے تیار
کراچی میں آج سے آئندہ دو روز تک موسلادھار بارش کا امکان

(فوٹو: فائل)
کراچی: محکمہ موسمیات نے ہفتے کو برسات نہ ہونے کے بعد آج (اتوار) سے 5 جولائی تک شہر قائد میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارشوں کی پیش گوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے ہفتے کو شہر میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشوں اور آندھی کی پیش گوئی کی گئی تھی، تاہم بعدازاں سسٹم کے آگے بڑھنے کے سبب آندھی چلنے کی پیش گوئی کی نفی کی گئی۔
بعد ازاں محکمہ موسمیات نے اتوار کو شہر میں گرج چمک کے ساتھ بارش، معمول سے ذیادہ تیز ہوائیں چلنے اور آندھی کی پیش گوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق دن بھر مطلع جزوی یا مکمل ابرآلود رہنے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب زائد ہونے کی وجہ سے گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جا رہی ہے۔
شہر میں دن بھر 10 سے 30 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سمندری ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ آج کم سے کم درجہ حرارت 29.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق اتوار سے داخل ہونے والا سسٹم پانچ جولائی تک سندھ میں رہے گا، جس کے بعد کراچی، تھر پارکر، عمر کوٹ، سانگھڑ بدین، میر پورخاص، ٹھٹہ،حیدرآباد،ٹنڈومحمد خان،ٹنڈو الہیار،دادو جامشورو میں بڑے پیمانے پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
سسٹم کے ممکنہ اثرات کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھ، بدین، میرپورخاص، عمرکوٹ اور دادو کے شہری علاقوں میں نچلے درجے کے سیلاب کا امکان ہے جبکہ تیز ہوا سے کمزور املاک بشمول سائن بورڈز اور درخت وغیرہ گرنے کا خدشہ ہے۔
محکمہ موسمیات نے 3 سے 5 جولائی کے درمیان سمندری حالات ناہموار ہونے کی صورت میں ماہی گیروں کو اس دورانیے میں اضافی احتیاط کرنے کی ہدایت کی ہے۔ موسمیاتی ماہرین کے مطابق مشرقی سندھ میں موجود مون سون سسٹم کے عقب میں ایک اور اسپیل بھی بن رہا ہے، جس کی وجہ ابتدائی سلسلے کے آگے بڑھنے کی رفتارمیں کمی ہوئی، مشرقی سندھ میں موجود مون سون سسٹم کا کچھ حصہ زمین کی سطح جبکہ کچھ سمندر میں موجود ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔