پنجاب حکومت نے رات 9 بجے بازار بند کرنے کی پابندی ختم کردی

ویب ڈیسک  ہفتہ 2 جولائی 2022
(فوٹو : فائل)

(فوٹو : فائل)

 لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے رات 9 بجے بازار اور مارکیٹیں بند کرنے کی پابندی ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف نے عید کی چاند رات تک عوام اور تاجر برادری کے لئے بازار اور مارکیٹیں رات دیر تک کھولنے کی اجازت دے دی۔

انہوں نے اعلان کیا کہ  پنجاب بھر کی مارکیٹوں اور بازاروں کو 9 بجے رات بند کرنے کی پابندی چاند رات تک ختم کر دی ہے، جس پر آج رات سے ہی اطلاق ہوگا۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ ’چاند رات تک مارکیٹوں اور بازاروں کے لئے رات 9 بجے بند کی پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا، پنجاب حکومت نے یہ فیصلہ تاجر برادری اور عوام کی سہولت کیلئے کیا ہے تاکہ  کاروبار اور عوام کی خریداری میں آسانیاں پیدا ہوں سکیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔