نئی توشہ خانہ پالیسی بنانے کیلیے بین الوزارتی کمیٹی تشکیل

نمائندہ ایکسپریس  اتوار 3 جولائی 2022
کمیٹی تحائف کی قبولیت، ڈسپوزل پروسیجر پر نظرثانی کرکے نیا مسودہ تیار کرے گی
 (فوٹو: فائل)

کمیٹی تحائف کی قبولیت، ڈسپوزل پروسیجر پر نظرثانی کرکے نیا مسودہ تیار کرے گی (فوٹو: فائل)

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے نئی توشہ خانہ پالیسی بنانے کیلیے بین الوزارتی کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری دیدی۔

بین الوزارتی کمیٹی کو نئی توشہ خانہ پالیسی کے لیے دیے گئے ٹی او آرز پر رپورٹ ایک ماہ میں وزیر اعظم کو پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، 12رکنی بین الوزارتی کمیٹی تحائف کی قبولیت، ڈسپوزل پروسیجر2018 پر نظر ثانی اور جامع جائزہ لے کر نیا ڈرافٹ تیار کریگی۔

کمیٹی کے کنوینر وزیرِ دفاع جبکہ ارکان میں معاون خصوصی طارق فاطمی، وزیر تجارت، وزیر قانون و انصاف، سیکرٹری کابینہ ڈویژن، سیکرٹری خارجہ، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری قانون وانصاف، سیکرٹری اطلاعات و نشریات، ریٹائرڈ سیکرٹری خواجہ ظہیر، سابق ڈی جی آئی بی آفتاب سلطان شامل ہیں۔ ایڈیشنل سیکرٹری کابینہ ڈویژن کمیٹی کے سیکرٹری ہونگے۔

وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کو کمیٹی کو سیکرٹریٹ فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔