پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی 18 جولائی سے احتجاجاً پمپس بند کرنے کی دھمکی

صباح نیوز  اتوار 3 جولائی 2022
ہمارا مارجن جو ساڑھے 3 فیصد پر فکس کیا ہوا ہے اسے 6 فیصد کیا جائے، ایسوسی ایشن عہدیدار۔ فوٹو: فائل

ہمارا مارجن جو ساڑھے 3 فیصد پر فکس کیا ہوا ہے اسے 6 فیصد کیا جائے، ایسوسی ایشن عہدیدار۔ فوٹو: فائل

کراچی: پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے 18جولائی سے ملک بھر میں احتجاجاً پٹرول پمپس بند کرنے کی دھمکی دے دی۔

چیئرمین ایسوسی ایشن عبدالسمیع خان کے مطابق موجودہ لاگت پر پٹرول پمپس نہیں چلا سکتے، پٹرولیم مصنوعات پر مارجن بڑھانے تک پٹرول پمپس نہیں کھولیں گے۔

پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ اگر 18جولائی تک ان کا کمیشن مارجن 6 فیصد نہ کیا گیا تو وہ احتجاجاً پٹرول پمپس بند کردیں گے۔

ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے کہا کہ ہمارا مارجن جو ساڑھے 3 فیصد پر فکس کیا ہوا ہے اسے 6 فیصد کیا جائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔