سندھ حکومت نے مارکیٹس، شادی ہال اور ہوٹلز جلد بند کرنے کا حکم واپس لے لیا

ویب ڈیسک  اتوار 3 جولائی 2022
فوٹو انٹرنیٹ

فوٹو انٹرنیٹ

 کراچی: پنجاب کی طرح  سندھ حکومت نے بھی صوبہ بھر میں کاروباری اوقات محدود کرنے کا حکم نامہ 10 جولائی تک معطل کر دیا۔

محکمہ داخلہ سندھ نے عید الاضحیٰ کی موقع پر یہ فیصلہ کیا، عید کے پہلے روز تک دکانیں، مارکیٹس، ہوٹلز، شادی ہالز پر کاروبار جلد بند کرنے کی پابندی ختم کر دی گئی۔

مزید پڑھیں؛ پنجاب حکومت نے رات 9 بجے بازار بند کرنے کی پابندی ختم کردی

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق پابندیوں کا حکم نامہ 11 جولائی سے دوبارہ بحال ہوگا، پابندیوں میں نرمی شہریوں کو عید الاضحیٰ کے موقع پر سہولت دینے کے لیے کی گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔