ہاکی ٹیم کے نائب کپتان کی مالی پریشانیوں کے سبب کیمپ جوائن کرنے سے معذرت

اسپورٹس رپورٹر  اتوار 3 جولائی 2022
(فوٹو: ٹوئٹر) گھریلو پریشانیوں کے باعث کھیل سے بریک لیا ہے، علی شان

(فوٹو: ٹوئٹر) گھریلو پریشانیوں کے باعث کھیل سے بریک لیا ہے، علی شان

لاہور: قومی ہاکی ٹیم کے نائب کپتان علی شان نے مالی پریشانیوں کے سبب کیمپ میں شرکت سے معذرت کرلی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی ہاکی ٹیم کے نائب کپتان علی شان کا کہنا ہے کہ کیمپ میں شرکت نہ کرنے کی وجہ کھیل پر فوکس نہ ہونا ہے، گھریلو پریشانیوں کے باعث کھیل سے بریک لیا ہے۔

نائب کپتان کا کہنا ہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے سیکرٹری اسپورٹس آصف باجوہ سے ملاقات میں آرام کا وقت مانگا تھا، ہاکی کے لیے اپنی تعلیم ادھوری چھوڑی تھی تاہم ڈیپارٹمنٹ خٹم ہونے کے سے ذہنی پریشانیوں میں اضافہ اور حالات مشکل ہورہے ہیں۔

پی ایچ ایف سیکرٹری آصف باجوہ کا کہنا ہے کہ علی شان نے بریک مانگا ہے لیکن مالی پریشانیوں کا ذکر نہیں کیا، اگلے ہفتے ان سے دوبارہ ملاقات کروں گا۔

دوسری جانب سیکرٹری اسپورٹس بورڈ پنجاب اسد اللہ فیض نے قومی ہاکی ٹیم کے نائب علی شان کی پریشانیوں کا علم ہونے پر وظیفہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔