- کراچی بارش: سندھ حکومت نےآج تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کااعلان کردیا
- کابل کی مسجد میں دھماکا، 30 افراد جاں بحق، مزید ہلاکتوں کا خدشہ
- برطانیہ اور پاکستان کے درمیان مجرموں کی حوالگی کا معاہدہ طے پاگیا
- آئی سی سی رینکنگ: بابراعظم کی ٹی 20 اور ون ڈے میں پہلی پوزیشن برقرار
- ضمنی انتخاب: حلقہ این اے 108 سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد
- فیصل آباد: میڈیکل کی طالبہ پر انسانیت سوز تشدد کے الزام میں تاجر سمیت 6 افراد گرفتار
- آرمی چیف کی تقرری کے معاملے پر کوئی کارروائی نہیں ہورہی، وزیر دفاع
- شہباز گل کو وفاقی پولیس کے حوالے نہ کرنا توہین عدالت ہے، مریم اورنگزیب
- کراچی میں ڈمپر کی ٹکر سے باپ، بیٹا اور بیٹی جاں بحق
- عالمی جونیئرٹیم اسکواش چیمپئن شپ، پاکستان نے گیانا کو شکست دے دی
- محکمہ بلدیات سندھ میں خلاف ضابطہ بھرتی ہونے والے انجینئرز کیخلاف نیب تحقیقات کا آغاز
- پنجاب کی تمام تحصیلوں میں ریسکیو 1122 ایمرجنسی سروسز کا آغاز
- فیصل آباد میں میڈیکل کی طالبہ پر تشدد، انسانی حقوق کمیٹی کی چیئرپرسن نے آئی جی سے جواب طلب کرلیا
- شہباز گل اسلام آباد پولیس کے حوالے؛ اڈیالہ جیل سے اسپتال منتقل
- ناروے کے سفیر کی مریم نواز سے جاتی امرا میں ملاقات
- طالبان نے بغاوت کرنے والے اپنے اقلیتی کمانڈر کو گولی مارکر ہلاک کردیا
- خاتون رکن اسمبلی کی ہراسگی کا معاملہ؛ لیاری یونیورسٹی کے وائس چانسلرز کی برطرفی کی منظوری
- اسقاط حمل سے انکار پر شوہر نے بیوی کو آگ لگا دی
- جناح ٹرمینل پر بعد از حج آپریشن مکمل
- حکومت کی آئی ایم ایف کو پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی بڑھانے کی یقین دہانی
گردن میں ہلکی بجلی کی بدولت فالج زدہ بندر کے بازو میں زندگی لوٹ آئی

امریکی ماہرین نے تین فالج زدہ بندروں کے ناکارہ بائیں بازو کو برقی سرگرمی سے سرگرم بنانے کا اہم کام کیا ہے۔ فوٹو: فائل
پینسلوانیا: جزوی فالج کے شکار تین ایسے بندروں کی گردن پر الیکٹروڈ لگا کر ان کے ہاتھوں کی جنبش بحال کی گئی ہے جو اس سے قبل ہاتھ ہلانے سے معذور تھے۔
ماہرین نے حرام مغز میں موجود ان اعصابی خلیات کی سرگرمی کو بڑھایا (ایمپلیفائی) کیا ہے جو اپاہج ہونے کے باوجود اپنی سرگرمی برقرار رکھے ہوئے تھے۔
پینسلوینیا میں جامعہ پٹس برگ سے تعلق رکھنے والے مارکو کیپوگروسو نے یہ تحقیق کی ہے۔ ان کے مطابق فالج کے بعد ٹانگ کے مقابلے میں بازو کی حرکت بحال کرنا بہت مشکل ہوتا ہے کیونکہ ہاتھ اور بازو کا معاملہ بہت پیچیدہ ہوتا ہے۔
اگرچہ معذورافراد میں برقی سرگرمی سے بے جان بازوؤں کو بحال کرنے کی کوششیں کی گئی ہیں تاہم اس میں بہت کامیابی نہیں مل سکی۔ دوم سرجری ایک مشکل عمل ہوتا ہے اور پیچیدہ مشین لرننگ پر طویل تربیت کی ضرورت ہوتی ہے کیونکہ برقی سنگلوں کو حرکات میں بدلنے میں بہت مشکلات پیش آتی ہیں۔
اب ڈاکٹر مارکو نے اس عمل کو مؤثر اور سادہ بناتے ہوئے یہ دکھایا ہے کہ حرام مغز پر الیکٹروڈ لگا کر برقی سرگرمی سے دھڑ کے اوپری حصے یعنی بازو میں حرکت پیدا کی جاسکتی ہے۔ دوسرا فائدہ یہ ہے کہ اس طرح اعصابی برقی سگنلوں کو حرکات میں بدلنے والے کمپیوٹر کی ضرورت نہیں پڑتی۔
اس کے لیے درست برقیرے (الیکٹروڈ) بنانے کے لیے سائنسدانوں نے تینوں بندروں کے حرام مغز کے تفصیلی ایم آر آئی اسکین لیے اور رگوں کا غور سے مطالعہ کیا جو ہاتھ اور بازو قابو کرتے ہیں۔
پھر انہوں نے شعوری طور پر بندروں کو بے ہوش کرکے ان کا الٹا بازو مفلوج کیا۔ اس کے کئی دن بعد انہوں نے حرام مغز میں برقیرے لگائے اور ہلکی بجلی فراہم کی۔ الیکٹروڈ سے مدھم برقی سگنلوں کو بھی بڑھایا گیا۔ عین یہی کیفیت انسانوں میں بھی ہوتی ہے جہاں اضافی اعصاب اور ان کے رابطے موجود ہوتے ہیں۔
جب حرام مغز کے برقیروں کو بجلی دی گئی تو ایک ہفتے بعد ایک بندر نے کسی شے کی جانب ہاتھ تو بڑھایا لیکن اسے تھام نہ سکا۔ باقی دو بندروں نے نہ صرف ایک شے (مثلاً گلاس) کی جانب ہاتھ بڑھایا اور اسے تھام بھی لیا لیکن اس میں انہیں ایک ہفتے کا وقت لگا۔
اس عمل کو چھ ہفتوں تک دہرایا گیا لیکن انگلیوں میں انفرادی حرکت پیدا نہیں ہوسکی۔ یعنی اگر انسانوں میں یہ ٹیکنالوجی استعمال کی جائے تو وہ کی بورڈ دبانے یا لکھنے کا کام نہیں کرسکیں گے۔
تاہم اس پر مزید تحقیق جاری ہے اور توقع ہے کہ جلد ہی بہتر نتائج سامنے آئیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔