روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے ذریعے17 ہزار حجاج کی امیگریشن

ویب ڈیسک  اتوار 3 جولائی 2022
52 فلائٹس کے ذریعے 17077 حجاج اسلام آباد سے سعودی عرب روانہ ہوئے، پہلی فلائٹ 6 جون اور آخری 2 جولائی کو روانہ ہوئی (فوٹو : فائل)

52 فلائٹس کے ذریعے 17077 حجاج اسلام آباد سے سعودی عرب روانہ ہوئے، پہلی فلائٹ 6 جون اور آخری 2 جولائی کو روانہ ہوئی (فوٹو : فائل)

 اسلام آباد: روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے ذریعے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر 17077 حجاج کی امیگریشن کی گئی۔

اسلام آباد ائیرپورٹ حکام کی رپورٹ کے مطابق روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ کے ذریعے 52 فلائٹس میں 17077 حجاج اسلام آباد سے سعودی عرب روانہ ہوئے، پراجیکٹ کی پہلی فلائٹ 6 جون اور آخری 2 جولائی کو روانہ ہوئی۔

ائیرپورٹ حکام کے مطابق منصوبے کے تحت پی آئی اے کی 21 فلائٹ پر 7174 مسافروں کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر امیگریشن کر کے سعودی عرب پہنچایا گیا، سعودی ائیرلائن کی 17 فلائٹس کے ذریعے 6189 حجاج امیگریشن کے بعد روانہ ہوئے جبکہ نجی ائیرلائن سیرین ائیر 10 اور ائیربلیو کی 4 فلائٹس نے بھی آپریشن میں حصہ لیا۔

حکام کے مطابق نجی ائیرلائنز کے ذریعے حج پر جانے والے 3714 عازمین کو بھی پاکستان میں امیگریشن کی سہولت فراہم کی گئیں، پراجیکٹ کا مقصد حجاج کو سعودی عرب پہنچنے پر تاخیر اور پریشانی سے بچانا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔