- حکومت سندھ کی نااہلی، بارشوں میں اربوں روپے کی گندم خراب
- لاہور کے 40 فیصد ایس ایچ اوز کو تبدیل کرنے کا فیصلہ
- سندھ میں بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کیخلاف درخواستوں پر حکومت سے جواب طلب
- فنڈنگ کیس؛ کیا کارروائی کا حکم الیکشن کمیشن نے دیا؟ ایف آئی اے سے جواب طلب
- خیبر پختون خوا کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ
- مریم نواز کو ن لیگ میں اہم عہدہ اور مزید اختیارات دینے کا فیصلہ
- شہباز گل پر میڈیکل رپورٹ میں تشدد ثابت نہیں ہوا
- حیدر آباد؛ گھر میں آتشزدگی سے دو خواتین اور بچی سمیت پانچ افراد جاں بحق
- حکومت خوف و دہشت کے سہارے قبولیت حاصل کرنا چاہتی ہے، عمران خان
- ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو کمی
- ہمارے رہنماؤں کو بھتے کی کالز آرہی ہیں، اسد قیصر
- الیکشن کمیشن کی سیاسی جماعتوں کو مالی گوشوارے جمع کرانے کی ہدایت
- شہباز گل کے اسسٹنٹ پر پولیس کے ساتھ مزاحمت کا مقدمہ درج
- جماعت اسلامی کا سندھ حکومت کے 14 سالہ ترقیاتی فنڈز کے آڈٹ کا مطالبہ
- ساہیوال میں 15 سالہ خانہ بدوش لڑکی زیادتی کے بعد قتل، ملزمان گرفتار
- شمالی وزیرستان میں دھرنا ختم کرانے کیلیے حکومتی جرگہ تشکیل
- ملتان؛ 2 بھائیوں سمیت 3 لاپتا بچوں کی لاشیں تالاب سے برآمد
- ڈالر کی قیمت 220 روپے سے کم ہوگئی
- آزاد ریاست کشمیر/ کیش میر
- ڈونلڈ ٹرمپ کا اٹارنی جنرل کے سوالات کا جواب دینے سے انکار
ملک کو تمام مشکل حالات سے نکالنے کا واحد حل فوری انتخابات ہیں، عمران خان

—فائل فوٹو


اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ملک کو مشکل حالات سے نکالنے کا واحد حل انتخابات کا فوری اعلان اور ان کا آزادانہ و شفاف انعقاد کو قرار دے دیا۔
ان خیالات کا اظہار سابق وزیراعظم و چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے موجودہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کیا، انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے موجودہ حکومت کے نام ایک پیغام جاری کیا۔
اپنے پیغام میں عمران خان کا کہنا تھا کہ فساد کی جس دلدل میں ہم دھنستے جارہے ہیں اس سے نکلنے کا واحد رستہ انتخابات کا فوری اعلان اور ان کا آزادانہ و شفاف انعقاد ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ کرپشن سے جمع کردہ اورمنی لانڈرنگ سے ٹھکانے لگائے گئے اپنے 1100 ارب بچانے کیلئے بدمعاشوں کا یہ ٹولہ جس انداز میں عوام کو مہنگائی کے بوجھ تلے کچل رہا ہے اس کے بعد تو ہم کسی بھی وقت سری لنکا کی طرح مکمل معاشی و سیاسی انحطاط کا شکار ہوسکتے ہیں۔
سابق وزیراعظم نے اپنے ٹوئٹ میں امپورٹڈ حکومت کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔