لنڈی کوتل میں مویشی کی خریداری پر جھگڑا، فائرنگ سے ایک جاں بحق

ویب ڈیسک  اتوار 3 جولائی 2022
فوٹو فائل

فوٹو فائل

 پشاور:  

خیبرپختونخوا میں قربانی کیلئے جانور خریدتے ہوئے دو فریقین آپس میں لڑ پڑے، فائرنگ کے دوران ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

کراچی کی طرح ملک بھر میں عید قرباں کیلئے جانوروں کی خریداری کا سلسلہ جاری ہے، اس دوران کئی ناخوشگوار واقعات میں دیکھنے میں آئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا کے علاقے لنڈی کوتل کے ایک بازار کے قریب مویشی منڈی میں جانور خریدتے ہوئے دو فریقین کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جو دیکھتے ہی دیکھتے خونی جھگڑے میں تبدیل ہوگئی۔

تصادم کے دوران دو فریقین نے ایک دوسرے پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک شخص زندگی کی بازی ہار گیا جب کہ پانچ افراد زخمی ہوگئے۔

فائرنگ کے واقعے میں ملوث ایک ملزم کو پولیس نے اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔