1263 میگاواٹ کے تھرمل پلانٹ یونٹ1کا کامیاب ٹیسٹ رن

ایکسپریس نیوز  پير 4 جولائی 2022
پلانٹ کا تیسرا یونٹ نصب کردیا گیا ہے، 6 ماہ میں کمرشل آپریشن شروع کر یگا،گوادرپرو۔ فوٹو: فیس بک

پلانٹ کا تیسرا یونٹ نصب کردیا گیا ہے، 6 ماہ میں کمرشل آپریشن شروع کر یگا،گوادرپرو۔ فوٹو: فیس بک

اسلام آباد: چائنا مشینری انجینئرنگ کارپوریشن(سی ایم ای سی)نے پنجاب کے ضلع جھنگ میں 1263 میگاواٹ کے تھرمل پاورپلانٹ کے پہلے یونٹ کا7روزہ قابل اعتماد ٹیسٹ رن کامیابی سے مکمل کرلیا ہے۔

گوادرپروکوایک اہلکار نے بتایا کہ 400 میگاواٹ کی گیس ٹربائن ون(جی ٹی1)6جولائی کورکی ہوئی مشینوں کے ہیٹ اورکولنگ سے متعلق کچھ ٹیسٹوں کے بعدکمرشل آپریشن شروع کرے گی۔ پلانٹ ابتدائی صلاحیت کے ٹیسٹ سے بھی کامیابی سے گزرا اور400 میگاواٹ کی گارنٹی کے مقابلے میں403میگاواٹ کی صلاحیت حاصل کی۔

یونٹ پہلے ہی قومی گرڈسے منسلک ہوچکا ہے، سی ایم ای سی پنجاب تھرمل پاورلمیٹڈ(پی ٹی پی ایل)کی ملکیت والے کمبائنڈ سائیکل پاورپلانٹ کا انجینئرنگ،پروکیورمنٹ اورکنسٹرکشن (ای پی سی )کنٹریکٹ ہے۔ پی ٹی پی ایل نے اس سہولت کیلیے چین کے ہاربن الیکٹرک انٹرنیشنل کے ساتھ12سالہ آپریشنزاورمینٹیننس کامعاہدہ بھی کیا ہے۔

اہلکار نے کہاکہ دوسری گیس ٹربائن (جی ٹی 2) بھی مختلف ٹیسٹوں سے گزررہی ہے اورتوقع ہے کہ ایک ماہ میں کمرشل آپریشن کی تاریخ (سی ا وڈی) حاصل کرلے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔