بھارت میں مسلمان دکاندار کی انسان دوستی ہندو ملازم کی آخری رسومات ادا کردیں

محمد رضوان کی دکان پر ہندو ملازم 25 سال سے کام کررہے تھے


ویب ڈیسک July 04, 2022
مسلمان دکاندار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی:فوٹو:اسکرین گریب

ISLAMABAD: بھارت میں مسلمان ہندو انتہاپسندوں کی نفرت کے باوجود انسانیت اوررواداری کی مثال قائم کررہے ہیں۔

بھارتی ریاست بہار کے شہر پٹنہ میں ایک مسلمان رضوان کی دکان پرکام کرنے والے رام دیو ساہ کا انتقال ہوگیا۔ محمد رضوان اوران کے خاندان نے 25 سال سے اپنی دکان میں ملازمت کرنے والے رام دیو کو گھر کا فرد سمجھتے ہوئے ان کی آخری رسومات ان کے گھر والوں کے ساتھ مل کرادا کیں۔



محمد رضوان نے اپنے ہندو ملازم کی فیملی کی مالی امداد بھی کی اورمستقبل میں بھی ان کو تعاون کا یقین دلایا۔

محمد رضوان کی رام دیو کی میت کو آخری رسومات کے لئے لے جاتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی۔ سوشل میڈیا صارفین نے مسلمان خاندان کی انسانیت اورہمدردی کے جذبے کو سراہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں