کورونا سے مزید 2 افراد انتقال کرگئے،مثبت کیسز675 ہوگئے

 پير 4 جولائی 2022
گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 14ہزار سے زائد ٹیسٹ کئے گئے:فوٹو:فائل

گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 14ہزار سے زائد ٹیسٹ کئے گئے:فوٹو:فائل

 اسلام آباد: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 2مریض انتقال کرگئے۔ کورونا کے مثبت کیسز کی شرح چاراعشاریہ چھ ایک فیصد ہوگئی۔

قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ ) کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے متاثر دوافراد انتقال کرگئے۔ کورونا کے153 مریضوں کی  حالت تشویشناک ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 14 ہزار632کورونا ٹیسٹ کئےگئے جس میں 675کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 4.61 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

این سی او سی حکام کے مطابق ملک بھر میں یومیہ رپورٹ ہونے والے کورونا کیسزمیں سب سے زیادہ سندھ میں رپورٹ ہوئے۔ سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 508 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی جبکہ مثبت کیسز  کی مجموعی  شرح 10.53  فیصد تک پہنچ گئی۔

حکام نے مزید بتایا کہ کراچی میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 20.61  فیصد ریکارڈ کی گئی۔

پنجاب سمیت ملک کے دیگر صوبوں  میں بھی کورونا مثبت کیسز کی مجموعی شرح اضافے کا رحجان ریکارڈ کیا گیا۔

اسلام آباد میں کورونا کیسز کی شرح 3.48  فیصد، لاہور میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 3.29  فیصد، فیصل آباد میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 1.52 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ کوئٹہ میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 2.71، مردان میں 2.21 اورمیرپور آزاد کشمیرمیں 2.44 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

 

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔