کراچی سے لاہور جانے والی پرواز میں غلافِ کعبہ کی زیارت، ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک  پير 4 جولائی 2022
 کراچی سے لاہور جانے والی پرواز میں ایک مسافر کے پاس غلافِ کعبہ موجود تھا(فائل فوٹو)

کراچی سے لاہور جانے والی پرواز میں ایک مسافر کے پاس غلافِ کعبہ موجود تھا(فائل فوٹو)

کراچی: پاکستان کی نجی ایئر لائن کی جانب سےایک ویڈیو جاری کی گئی ہے جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔

نجی ایئر لائن نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک سحر انگیز ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایئر ہوسٹس پرواز میں موجود تمام  مسافروں  کو غلافِ کعبہ کی زیارت کروا رہی ہے۔

ویڈیو کے کیپشن میں نجی ایئر لائن  نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ’’ ہماری ایئر لائن کی ہوسٹس کے لیے واقعی ایک بابرکت لمحہ، جسے کراچی سے لاہور کی فلائٹ میں غلاف کعبہ کی زیارت کرنے کا موقع ملا، یہ خوشی اس نے اپنے سوشل میڈیا پر شیئر کی‘‘۔


کہا جا رہا ہے کہ کراچی سے لاہور جانے والی پرواز میں ایک مسافر کے پاس غلافِ کعبہ موجود تھا  جس کے کہنے پر ایئر ہوسٹس کو یہ سعادت حاصل ہوئی کہ اس نے تمام مسافروں کو غلافِ کعبہ کی زیارت کروائی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔