پی ٹی آئی کا بشریٰ بی بی کی فون ٹیپنگ کے فرانزک ٹیسٹ کا مطالبہ

پاکستان میں مسلسل فون ٹیپ کرکے لیک کئے جارہے ہیں ، فواد چوہدری


ویب ڈیسک July 04, 2022
سپریم کورٹ عمران خان کے گھر فون ٹیپنگ کا نوٹس لے، پی ٹی آئی رہنما (فوٹو:فائل)

پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی فون ٹیپنگ کے فرانزک ٹیسٹ کرانے کا مطالبہ کردیا۔

اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماؤں فواد چوہدری اورشیریں مزاری نے میڈیا سے گفتگو کی۔ شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی فون ٹیپنگ فرانزک کے بعد پتا چلے گا کہ اصلی ہے یا نقلی۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق فون ٹیپنگ غیر قانونی ہے۔اس ساری گفتگو کو کٹ پیسٹ کیا گیا ہے۔

شیریں مزاری کا مزید کہنا تھا کہ اس میں بہرحال کوئی سیاسی بات نہیں ہے۔ ماضی میں ایک حکومت بھی اسی وجہ سے ہٹی۔ سپریم کورٹ عمران خان کے گھر فون ٹیپ کرنے کا نوٹس لے۔یہ سب کچھ سازش چھپانے کے لئے کیا جا رہا ہے۔یہ وہ لوگ کررہے ہیں جو حکومت کو لے کر آئے۔ مریم نواز کو کس حیثیت سے سرکاری ڈاکومنٹس کیوں دکھائے جارہے ہیں۔نیوٹرلز اور کرائم منسٹر سے پوچھنا چاہتے ہیں یہ سب کیوں ہورہا ہے۔

مزید پڑھیں: بشریٰ بی بی کی مخالفین کو غداروں سے جوڑنے کی ہدایات پر مبنی مبینہ آڈیو لیک

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مسلسل فون ٹیپ کرکے لیک کئے جارہے ہیں۔ فرح بی بی پربھی الزامات لگائے جارہے ہیں۔ آپ فرح بی بی پر مقدمہ کریں تاکہ وہ جواب دیں۔ جب مقدمہ ہی درج نہیں ہوا تو وارنٹ کیسے جاری ہو سکتے ہیں۔جہاں فرح بی بی کو ایک پلاٹ ملا وہیں ایاز صادق کو دو پلاٹ ملے۔کیا ایاز صادق بھی فرح بی بی کے پارٹنر ہیں۔

مزید پڑھیں: ثابت ہوگیا بشریٰ بی بی کے حکم پر ہمارے خلاف غداری کے ٹرینڈ چلائے گئے، ن لیگ

انہوں نے مزید کہا کہ لوڈ شیڈنگ برھتی جارہی ہے کیونکہ ان کے پاس فیول منگوانے کے پیسے نہیں۔کہا جارہا ہے عید پر بھی لوڈشیڈنگ ہوگی۔ انہوں نے فوری آئی ایم ایف کی تمام شرائط مان لیں لیکن پھر بھی پیکیج نہیں مل رہا۔ انہوں نے نیب ترامیم کرکے گیارہ سو ارب کا این آر او 2 لیا۔پانچ ہزار کروڑ اومنی گروپ میں آصف زرداری کو این آر او ٹو دیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں