- بھارت نے اپنے سفارت کار افغانستان بھیج دیئے، طالبان کا خیرمقدم
- زمین سے 873 نوری سال کے فاصلے پر نیپچون جیسا سیارہ دریافت
- امریکا میں 75 سال بعد لائبریری سے لی گئی کتاب واپس کردی گئی
- بچوں اور بچیوں کی تعلیم و تربیت اس ملک کے لیے بہت ضروری ہے، صدر مملکت
- نیدرلینڈز نے پاکستان کیخلاف اسکواڈ کا اعلان کردیا
- اسلام آباد : قائداعظم یونیورسٹی کے ملازم کی تنخواہ نہ ملنے پر دوران تقریب فائرنگ
- پنجاب میں آج سے 16 اگست کے دوران موسلادھار بارش کا امکان
- اسرائیل میں یہودی آبادکاروں کوعبادت گاہ لے جانے والی بس پر فائرنگ
- دیر میں دھماکے سے سیکیورٹی فورس کے دو اہلکار شہید
- راولپنڈی میں گھریلو تنازع پر فائرنگ سے 16 سالہ لڑکی اور والدین قتل
- جشن آزادی کے موقع پر 75 روپے مالیت کے یادگاری نوٹ کا ڈیزائن جاری
- بلوچستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں کیلیے مزید امدادی سامان روانہ
- ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ، دو جوان شہید
- کراچی میں جشن آزاد پر ہوائی فائرنگ، زخمیوں کی تعداد 31 ہوگئی
- وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی مزار اقبال پر حاضری
- یوم آزادی پر اسلام آباد میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی
- بابراعظم کو ایشیاکپ سے قبل بڑا اعزاز ملنے کا اعلان ہوگیا
- وزیراعلیٰ سندھ اور قائم گورنر کی مزار قائد پر حاضری
- پاکستانی کرکٹرز کی ایسوسی ایشن بننی چاہیے
- گرین شرٹس سرد موسم میں ماحول گرمانے کیلیے تیار
شاہین شاہ آفریدی کے پی پولیس کے خیرسگالی سفیر مقرر

بہادر پولیس فورس نے ملک و قوم کے لیے بہت قربانیاں دیں، قومی کرکٹر
پشاور: قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان کھلاڑی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو خیبر پختونخوا پولیس کا اعزازی خیرسگالی سفیر مقرر کردیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس لائنز پشاور میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں قومی کرکٹر کے پی پولیس کی وردی پہن کر شریک ہوئے۔ اس موقع پر شاہین شاہ آفریدی کو اعزازی ڈی ایس پی کے اعزازی بیجز بھی لگائے گئے۔ قومی کھلاڑی نے پولیس وردی میں سب سے پہلے اپنے والد کو سلامی پیش کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ اصل سپر اسٹار ہماری فورسز ہیں ۔ مجھے کے پی پولیس کا سفیر بننے پر فخر ہے ۔ میرے والد بھی 25 سال تک پولیس فورس کا حصہ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہادرپولیس فورس نے ملک و قوم کے لیے بہت قربانیاں دی ہیں۔
چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھٹن زدہ ماحول میں ایسے ایونٹ کا انعقاد قابل تعریف ہے ، شاہین شاہ آفریدی ہمارا فخر اور اسٹار ہیں۔
انسپکٹر جنرل کے پی پولیس معظم جاہ انصاری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2022 کے 6 ماہ کے دوران پولیس کے 54 آفیسرز اور جوانوں نے شہادت کا رتبہ پایا ۔ شاہین شاہ آفریدی کے سفیر منتخب ہونے سے خیبر پختونخوا پولیس کی قربانیوں کو اجاگر کرنے میں مدد ملے گی۔
آئی جی پولیس نے مزید کہا کہ شاہین شاہ آفریدی کی خدمات قابل ستائش ہیں ۔ پولیس سماج دشمن عناصر کے چھکے چھڑائے گی اور شاہین شاہ کرکٹ کے میدان میں چھکے لگائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی پولیس کی کامیابیوں اور خدمات میں ساتھ کھڑے ہوں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔