کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش

ویب ڈیسک  پير 4 جولائی 2022
بلوچستان کے دیگرعلاقوں میں بھی بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا:فوٹو:فائل

بلوچستان کے دیگرعلاقوں میں بھی بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا:فوٹو:فائل

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف شہروں میں کہیں ہلکی اورکہیں تیز بارش ہوئی۔

کوئٹہ شہر اورگرد ونواح میں ہلکی بارش اورمٹی کا طوفان آنے سے حد نگاہ صفر ہوگئی۔ جعفرآباد اورگرد ونواح میں گرج چمک کے ساتھ  موسلا دھار بارش ہوئی۔

ڈیرہ اللہ یار،مانجھی پور اورسوراب کے علاقوں میں بارش کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

سبی میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ، قلات میں 35 ڈگری اورزیارت میں 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔خضدار میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 اورلسبیلہ میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

گوادر،اوڑمارہ اور پسنی میں35جبکہ جیونی میں34ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔