سرکاری اراضی پر قبضے کا الزام بشریٰ بی بی کا بھائی اینٹی کرپشن میں طلب

سرکاری زمین پر قبضہ کرکے دکانیں تعمیر کی گئیں، ذرائع


ویب ڈیسک July 04, 2022

LONDON: اینٹی کرپشن نے سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے بھائی کو سرکاری اراضی پر قبضے کے الزام میں طلب کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے اہل خانہ کے خلاف اینٹی کرپشن کا گھیرا تنگ ہوتا جارہا ہے۔

اینٹی کرپشن نے سرکاری اراضی پر قبضے کے الزام میں بشریٰ بی بی کے بھائی احمد مجتبیٰ کو تحقیقات کےلیے طلب کرلیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ احمد مجتبیٰ پر اپنے فرنٹ میں طاہر ظہور کے ذریعے غیر قانونی طور پر سرکاری مارکیٹ کی زمین لیز پر دینے کا الزام ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ احمد مجتبیٰ نے چیئرمین مارکیٹ کمیٹی طاہر ظہور کی ذریعے سرکاری زمین پر قبضہ کروایا اور سرکاری مارکیٹ کی جگہ پر قبضہ کرکے دکانیں تعمیر کی گئیں۔

ملزمان کو چھ جولائی کو اینٹی کرپشن ساہیوال ریجن میں پیش ہونے کی ہدایت جاری کی گئی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں