بھارت میں مسافر بس کھائی میں جا گری، طلبا سمیت 16افراد ہلاک

ویب ڈیسک  پير 4 جولائی 2022
ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں  خواتین اور سکول کے بچے بھی شامل ہیں، فوٹو: بھارتی میڈیا

ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں خواتین اور سکول کے بچے بھی شامل ہیں، فوٹو: بھارتی میڈیا

نئی دہلی: بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں مسافر بردار بس ایک خطرناک موڑ کاٹتے ہوئے ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہماچل پردیش میں مسافر بردار بس کو حادثہ پیش آیا جس میں 16 افراد ہلاک اور 25 کے قریب زخمی ہوگئے۔ بس میں 45 مسافر موجود تھے جن میں اسکول کے طلبا بھی شامل ہیں۔

ہلاک ہونے والے افراد میں اسکول کے بچے بھی شامل ہیں یہ طلبا بس میں اسکول جا رہے تھے۔ بس ایک خطرناک موڑ پر کھائی میں جا گری۔ حادثے کی وجہ کا تعین نہیں کیا جا سکا ہے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ بارشوں کی وجہ سے سڑک پر کافی پھسلن تھی اور اس حساب سے بس کی رفتار بھی تیز تھی جس کے باعث حادثہ پیش آیا۔ ابتدائی امدادی کام اہل محلہ نے اپنی مدد آپ کیا۔

حادثے میں مسافر مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا۔ زخمیوں میں سے 7 کی افراد تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

 

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔